الشیخ صفی الرحمن مبارکپوری رحمہ اللہ
فوائد و مسائل : ➊ اس حدیث سے معلوم ہوا کہ جن کا کوئی عزیز وفات پا جائے تو...
فوائد و مسائل:
➊ اس حدیث سے معلوم ہوا کہ جن کا کوئی عزیز وفات پا جائے تو انہیں کھانا کھلانا مسنون ہے۔
➋ ہمسائے کا حق سب سے پہلے اور سب سے زیادہ ہے۔
➌ کھانا صرف میت کے گھر والوں اور ان کے دور سے آئے ہوئے اعزہ و اقرباء کے لیے سنت ہے، باقی محلے دار اور تدفین میں شریک لوگ اس کے مستحق نہیں ہیں۔
➍ اہل خانہ کا کھانا پکانا اور ان کے ہاں لوگوں کو جمع ہونا درست نہیں۔ حدیث میں اس کی ممانعت ثابت ہے۔ دیکھیے: [مسند احمد: 402/2۔ واسنن ابن ماجه، الجنائز، حديث: 1612]
وضاحت:
حضرت جعفر بن ابی طالب رضی اللہ عنہ، حضرت جعفر رضی اللہ عنہ ابوطالب کے بیٹے اور حضرت علی رضی اللہ عنہ کے بھائی تھے اور ان سے دس برس بڑے تھے۔ حبشہ کی طرف ہجرت کی۔ وہیں قیام پذیر ہوئے۔ نجاشی اور اس کے متبعین نے انھی کے ہاتھ پر اسلام قبول کیا، پھر انہوں نے مدینہ بھی ہجرت فرمائی اور خیبر میں اس وقت پہنچے جب یہ فتح ہو چکا تھا۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی دونوں آنکھوں کے درمیان بوسہ دیا اور فرمایا: ”مجھے معلوم نہیں کہ جعفر کی آمد پر مجھے زیادہ مسرت ہے یا خیبر کے فتح ہونے پر۔“ [المعجم الكبير للطبراني: 108/2]
بہت ہی زیادہ سخی انسان تھے۔ ۸ ہجری میں موتہ کے معرکے میں جام شہادت نوش کیا اور جنت بریں کو سدھار گئے۔ اس معرکے میں لشکر اسلام کی کمان ان کے ہاتھ میں تھی۔ دونوں بازو جنگ میں بدن سے کٹ کر جدا ہو گئے تھے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے ان کے دونوں بازووں کے بدلے میں ان کے دو پر لگائے ہیں جن سے وہ جنت میں جہاں چاہیں پرواز کرتے پھرتے ہیں۔“ [المعجم الكبير للطبراني: 107/3]
اسی وجہ سے انہیں جعفر طیار کہا جاتا ہے اور جعفر ذوالجناحین بھی انہی کا لقب ہے۔

بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری 479