🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: ترجمہ باب اس سے نکلا کہ حضرت ابن عباس ؓ نے وضو کیا اور نماز میں شریک...
حدیث حاشیہ:
ترجمہ باب اس سے نکلا کہ حضرت ابن عباس ؓ نے وضو کیا اور نماز میں شریک ہوئے حالانکہ اس وقت وہ نابالغ لڑکے تھے آیت مذکورہ سورہ صافات میں ہے حضرت ابراہیم ؑ نے اپنے بیٹے حضرت اسماعیل ؑ سے کہا تھا کہ میں نے خواب میں دیکھا کہ تجھے ذبح کر رہا ہوں یہاں خواب بمعنی وحی ہے صاحب خیر جاری لکھتے ہیں:
ولما کانت وحیا لم یکن نومھم نوم غفلة مودیة إلی الحدیث بل نوم تنبه وتیقظ وانتباہ وانتظار للوحي الخ اور جب انبیا کا خواب بھی وحی ہے تو ان کا سونا نہ ایسی غفلت کا سونا جس سے وضو کرنا فرض لازم آئے بلکہ وہ سونا محض ہوشیار ہونا اور وحی کا انتظار کرنے کاسوناہے۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 859