🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: یہاں حضرت امام بخاری ؒ یہ بتانا چاہتے ہیں کہ یتیم کے لفظ سے بچپن سمجھ میں...
حدیث حاشیہ:
یہاں حضرت امام بخاری ؒ یہ بتانا چاہتے ہیں کہ یتیم کے لفظ سے بچپن سمجھ میں آتا ہے کیوں کہ بالغ کو یتیم نہیں کہتے گویا ایک بچہ جماعت میں شریک ہوا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر نا پسندیدگی کا اظہار نہیں فرمایا۔
اس حدیث سے یہ بھی نکلا کہ دن کو نفل نماز ایسے مواقع پر جماعت سے بھی پڑھی جا سکتی ہے اور یہ بھی معلوم ہوا کہ مکان پر نفل وغیرہ نمازوں کے لیے کوئی جگہ مخصوص کر لینا بھی درست ہے۔
صحیح یہی ہے کہ حضرت ام ملیکہ اسحاق کی دادی ہیں:
جزم به جماعة وصححه النووي۔
بعض لوگوں نے ان کو انس کی دادی قرار دیاہے، ابن حجر کا یہی قول ہے۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 860