🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: اس حدیث سے بھی امام بخاری ؒ نے باب کا مطلب ثابت کیا ہے۔ حضرت ابن عباس...
حدیث حاشیہ:
اس حدیث سے بھی امام بخاری ؒ نے باب کا مطلب ثابت کیا ہے۔
حضرت ابن عباس اس وقت نابالغ تھے، ان کا صف میں شریک ہونا اور وضو کرنا نماز پڑھنا ثابت ہوا۔
یہ بھی معلوم ہوا کہ بلوغت سے پہلے بھی لڑکوں کو ضرورضرور نماز کی عادت ڈلوانی چاہیے۔
اسی لیے سات سال کی عمر سے نماز کا حکم کرنا ضروری ہے اور دس سال کی عمر ہونے پر ان کو دھمکا کر بھی نماز کا عادی بنانا چاہیے۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 861