مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: حدیث ام ہانی میں آنحضرت ﷺ کی جس نماز کا ذکر ہے۔ شارحین نے اس کے بارے...
حدیث حاشیہ:
حدیث ام ہانی میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی جس نماز کا ذکر ہے۔
شارحین نے اس کے بارے میں اختلاف کیا ہے، بعض نے اسے شکرانہ کی نماز قرار دیا ہے۔
مگر حقیقت یہی ہے کہ یہ ضحی کی نماز تھی، ابو داؤد میں وضاحت موجود ہے کہ صلی سبحة الضحی۔
یعنی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ضحی کے نفل نمازادا فرمائے اور مسلم نے کتاب الطهارة میں نقل فرمایا:
ثم صلی ثمانِ رکعات سبحةَ الضُحی۔
یعنی پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ضحی کی آٹھ رکعت نفل ادا فرمائی اور تمہید ابن عبد البر میں ہے کہ قالت قدِمَ علیه السلام مکةَ فصلی ثمان رکعات فقلت ما ھذہ الصلوة قال ھذہ صلوةُ الضحی۔
حضرت ام ہانی ؓ کہتی ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم مکہ شریف تشریف لائے اور آپ نے آٹھ رکعات ادا کیں۔
میں نے پوچھا کہ یہ کیسی نماز ہے؟آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ یہ ضحی کی نمازہے۔
امام نووی ؒ نے اس حدیث سے دلیل پکڑی ہے کہ صلاۃ الضحی کا مسنون طریقہ آٹھ رکعات ادا کرنا ہے۔
یوں روایات میں کم وبیش بھی آئی ہیں۔
بعض روایات میں کم سے کم تعداد دو رکعت بھی مذکور ہے۔
بہر حال بہتر یہ ہے کہ صلوۃ الضحی پر مداومت کی جائے کیونکہ طبرانی اوسط میں حضرت ابوہریرہ ؓ کی ایک حدیث میں مذکور ہے کہ جنت میں ایک دروازے کا نام ہی باب الضحی ہے جو لوگ نماز ضحی پر مداومت کرتے ہیں، ان کو اس دروازے سے جنت میں داخل کیا جائے گا۔
عقبہ بن عامر سے مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں حکم دیا کہ ضحی کی نماز میں سورۃ ﴿والشمسِ وضُحٰھا﴾ اور ﴿والضحی﴾ پڑھا کریں۔
اس نماز کا وقت سورج کے بلند ہونے سے زوال تک ہے۔
(قسطلاني)

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 1176