مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: صورت مذکورہ میں بطور کفارہ پہلی صورت غلام آزاد کرنے کی رکھی گئی، دوسری صورت پے در...
حدیث حاشیہ:
صورت مذکورہ میں بطور کفارہ پہلی صورت غلام آزاد کرنے کی رکھی گئی، دوسری صورت پے در پے دو مہینہ روزہ رکھنے کی، تیسری صورت ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلانے کی، اب بھی ایسی حالت میں یہ تینوں صورتیں قائم ہیں چونکہ شخص مذکور نے ہر صورت کی ادائیگی کے لیے اپنی مجبوری ظاہر کی آخر میں ایک صورت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے لیے نکالی تو اس پر بھی اس نے خود اپنی مسکینی کا اظہار کیا۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کی حالت زار پر رحم آیا اور اس رحم و کرم کے تحت آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ فرمایا جو یہاں مذکو رہے۔
حضرت امام بخاری ؒ کے نزدیک اب بھی کوئی ایسی صورت سامنے آجائے تو یہ حکم باقی ہے۔
کچھ لوگوں نے اسے اس شخص کے ساتھ خاص قرار دے کر اب اس کو منسوخ قرار دیا ہے مگر حضرت امام بخاری ؒ کا رجحان اس باب سے ظاہر ہے۔

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 1936