مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: ایک روایت میں یوں ہے کہ حضرت ابوہریرہ ؓ نے صدقہ کی کھجور میں ہاتھ کا نشان...
حدیث حاشیہ:
ایک روایت میں یوں ہے کہ حضرت ابوہریرہ ؓ نے صدقہ کی کھجور میں ہاتھ کا نشان دیکھا تھا۔
جیسے اس میں سے کوئی اٹھا کر لے گیا ہو۔
انہوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کی شکایت کی۔
آپ نے فرمایا کیا تو اس کو پکڑنا چاہتا ہے؟ تو یوں کہہ سبحان من سخرك لمحمد ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ میں نے یہی کہا تو کیا دیکھتا ہوں کہ وہ میرے سامنے کھڑا ہوا ہے۔
میں نے اس کو پکڑ لیا۔
(وحیدی)
معاذ بن جبل ؓ کی روایت میں اتنا زیادہ ہے اور اٰمن الرسول سے اخیر سورۃ تک۔
اس میں یوں ہے کہ صدقہ کی کھجور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے میری حفاظت میں دی تھی۔
میں جو دیکھوں تو روز بروز وہ کم ہو رہی ہے۔
میں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کا شکوہ کیا، آپ نے فرمایا، یہ شیطان کا کام ہے۔
پھر میں اس کو تاکتا رہا۔
وہ ہاتھی کی صورت میں نمودار ہوا۔
جب دروازے کے قریب پہنچا تو دراڑوں میں سے صورت بدل کر اند رچلا آیا اور کھجوروں کے پاس آکر اس کے لقمے لگانے لگا۔
میں نے اپنے کپڑے مضبوط باندھے اور اس کی کمر پکڑی، میں نے کہا اللہ کے دشمن تو نے صدقہ کی کھجور اڑادی۔
دوسرے لوگ تجھ سے زیادہ اس کے حقدار تھے۔
میں تو تجھ کو پکڑ کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے جاؤں گا۔
وہاں تیری خوب فضیحت ہوگی۔
ایک روایت میں یوں ہے کہ میں نے پوچھا تو میرے گھر میں کھجور کھانے کے لیے کیوں گھسا۔
کہنے لگا میں بوڑھا، محتاج، عیالدار ہوں اور نصیبین سے آرہا ہوں۔
اگر مجھے کہیں اور کچھ مل جاتا تو میں تیرے پاس نہ آتا۔
اور ہم تمہارے ہی شہر میں رہا کرتے تھے۔
یہاں تک کہ تمہارے پیغمبر صاحب ہوئے۔
جب ان پر یہ دو آیتیں اتریں تو ہم بھاگ گئے۔
اگر تو مجھ کو چھوڑ دے تو میں وہ آتیں تجھ کو سکھلا دوں گا۔
میں نے کہا اچھا۔
پھر اس نے آیت الکرسی اور اٰمن الرسول سے سورۃ بقرۃ کے اخیر تک بتلائی (فتح)
نسائی کی روایت میں ابی بن کعب ؓ سے یوں روایت ہے۔
میرے پاس کھجور کا ایک تھیلا تھا۔
اس میں سے روز کھجور کم ہو رہی تھی۔
ایک دن میں نے دیکھا، ایک جوان خوبصورت لڑکا وہاں موجود ہے۔
میں نے پوچھا تو آدمی ہے یا جن ہے۔
وہ کہنے لگا میں جن ہوں۔
میں نے اس سے پوچھا کہ ہم تم سے کیسے بچیں؟ اس نے کہا آیت الکرسی پڑھ کر۔
پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کا ذکر آیا۔
آپ نے فرمایا:
اس خبیث نے سچ کہا۔
معلوم ہوا جس کھانے پر اللہ کا نام نہ لیا جائے اس میں شیطان شریک ہو جاتے ہیں۔
اور شیطان کا دیکھنا ممکن ہے جب وہ اپنی خلقی صورت بدل لے۔
(وحیدی)
حافظ صاحب فرماتے ہیں:
وَفِي الْحَدِيثِ مِنَ الْفَوَائِدِ غَيْرِ مَا تَقَدَّمَ أَنَّ الشَّيْطَانَ قَدْ يَعْلَمُ مَا يَنْتَفِعُ بِهِ الْمُؤْمِنُ وَأَنَّ الْحِكْمَةَ قَدْ يَتَلَقَّاهَا الْفَاجِرُ فَلَا يَنْتَفِعُ بِهَا وَتُؤْخَذُ عَنْهُ فَيَنْتَفِعُ بِهَا وَأَنَّ الشَّخْصَ قَدْ يَعْلَمُ الشَّيْءَ وَلَا يَعْمَلُ بِهِ وَأَنَّ الْكَافِرَ قَدْ يَصْدُقُ بِبَعْضِ مَا يَصْدُقُ بِهِ الْمُؤْمِنُ وَلَا يَكُونُ بِذَلِكَ مُؤْمِنًا وَبِأَنَّ الْكَذَّابَ قَدْ يَصْدُقُ وَبِأَنَّ الشَّيْطَانَ مِنْ شَأْنِهِ أَنْ يَكْذِبَ وَأَنَّهُ قَدْ يَتَصَوَّرُ بِبَعْضِ الصُّوَرِ فَتُمْكِنُ رُؤْيَتُهُ وَأَنَّ قَوْلَهُ تَعَالَى إِنَّهُ يَرَاكُمْ هُوَ وَقَبِيلُهُ مِنْ حَيْثُ لَا ترونهم مَخْصُوصٌ بِمَا إِذَا كَانَ عَلَى صُورَتِهِ الَّتِي خُلِقَ عَلَيْهَا وَأَنَّ مَنْ أُقِيمَ فِي حِفْظِ شَيْءٍ سُمِّيَ وَكِيلًا وَأَنَّ الْجِنَّ يَأْكُلُونَ مِنْ طَعَامِ الْإِنْسِ وَأَنَّهُمْ يَظْهَرُونَ لِلْإِنْسِ لَكِنْ بِالشَّرْطِ الْمَذْكُورِ وَأَنَّهُمْ يَتَكَلَّمُونَ بِكَلَامِ الْإِنْسِ وَأَنَّهُمْ يَسْرِقُونَ وَيَخْدَعُونَ وَفِيهِ فَضْلُ آيَةِ الْكُرْسِيِّ وَفَضْلُ آخِرِ سُورَةِ الْبَقَرَةِ وَأَنَّ الْجِنَّ يُصِيبُونَ مِنَ الطَّعَامِ الَّذِي لَا يُذْكَرُ اسْمُ اللَّهِ عَلَيْهِ الخ (فتح الباري)
یعنی اس حدیث میں بہت سے فوائد ہیں۔
جن میں سے ایک یہ کہ شیطان ایسی باتیں بھی جانتا ہے جن سے مومن فائدہ اٹھا سکتا ہے اور کبھی حکمت کی باتیں فاجر کے منہ سے بھی نکل جاتی ہے۔
وہ خود تو ان سے فائدہ نہیں اٹھاتا مگر دوسرے اس سے سبق حاصل کرسکتے ہیں۔
اور نفع حاصل کرسکتے۔
اور بعض آدمی کچھ اچھی بات جانتے ہیں مگر خود اس پر عمل نہیں کرتے۔
اور بعض کافر ایسی قابل تصدیق بات کہہ دیتے ہیں جیسی اہل ایمان مگر وہ کافر اس سے مومن نہیں ہوجاتے۔
اور بعض دفعہ جھوٹوں کی بھی تصدیق کی جاسکتی ہے اور شیطان کی شان ہی یہ ہے کہ اسے جھوٹا کہا جائے اور یہ کہ جسے کسی چیز کی حفاظت پر مقرر کیا جائے اسے وکیل کہا جاتا ہے۔
اور یہ کہ جنات انسانی غدائیں کھاتے ہیں۔
اور وہ انسانوں کے سامنے ظاہر بھی ہوسکتے ہیں لیکن اس شرط کے ساتھ جو مذکور ہوئی اور یہ بھی کہ وہ انسانی زبانوں میں کلام بھی کرسکتے ہیں۔
اور وہ چوری بھی کرسکتے ہیں۔
اور وہ دھوکہ بازی بھی کرسکتے ہیں اور اس میں آیت الکرسی اور آخر سورۃ بقرہ کی بھی فضلیت ہے اور یہ بھی کہ شیطان اس غذا کو حاصل کرلیتے ہیں۔
جس پر اللہ کا نام نہیں لیا جاتا۔
آج 20ذی الحجہ1389ھ میں بوقت مغرب مقام ابراہیم کے پاس یہ نوٹ لکھا گیا۔
نیز آج 5 صفر1389ھ کو مدینہ طیبہ حرم نبوی میں بوقت فجر اس پر نظر ثانی کی گئی۔
ربنا تقبل منا و اغفرلنا إن نسینا أو أخطأنا۔
آمین

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 2311