الشیخ صفی الرحمن مبارکپوری رحمہ اللہ
لغوی تشریح : «كَتَبَ لَهُ» حضرت انس رضی اللہ عنہ کو اس وقت یہ تحریر کر کے دیا جب...
لغوی تشریح:
«كَتَبَ لَهُ» حضرت انس رضی اللہ عنہ کو اس وقت یہ تحریر کر کے دیا جب انہیں بحرین کی طرف زکاۃ کی وصولی پر عامل بنا کر بھیجا۔
«هَذِهِ فَرِيضَةُ الصَّدقَةِ» یہ فرضیت زکاۃ کا نوشہ ہے۔ اس تحریری مکتوب کا آغاز انھی مذکورہ الفاظ سے ہوتا ہے۔ صحیح بخاری میں مکتوب کے شروع میں «بِسم اللهِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم» ہے۔ دیکھیے تخریج حدیث ہذا۔
«فَمَا دُونَهَا» اس کا مطلب ہے چوبیس سے کم۔
«اَلْغَنَم» بکری اور بھیڑ دونوں کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ یہاں «الغنم» مبتدا موخر ہے اس کی خبر «في كُلِّ اْرَبَعِ وَّ عِشْرِينَ فَمَا دُونَهَا» ہے۔ جس کا مطلب ہے کہ اس تعداد و مقدار میں بکری یا بھیڑ زکاۃ میں نکالنا واجب ہے۔
«في كُلِّ خَمُسٍ» ہر پانچ کی تعداد سے مراد اونٹ ہیں۔ جب پانچ اونٹ ہوں گے تو زکاۃ کا نصاب شروع ہو گا اور اس تعداد پر «شَاةٌ» ایک بکری یا بھیڑ دینا ہو گی۔
«بِنْتُ مَخَاضِ» اس اونٹنی کو کہتے ہیں جو ایک سال پورا کر کے دوسرے سال میں قدم رکھ چکی ہے۔ «مخاص» اس اونٹنی کو کہتے ہیں جو اس عمر کو پہنچ جائے کہ وہ حاملہ ہونے کی صلاحیت رکھتی ہو، خواہ ابھی تک وہ حاملہ نہ ہوئی ہو۔ اسے (بنت مخاض) مخاض کی بیٹی اس لیے کہا جاتا ہے کہ اس کی ماں کا شمار ان میں سے ہے جو حاملہ ہوتی ہیں اور مونث کی قید تاکید کے لیے ہے اور اس پر متنبہ کرنا مقصود ہے کہ نر اونٹ وہ کام نہیں دے سکتا جو مادہ دے سکتی ہے۔
«اِبْنُ لَبُونٟ» «لبون» کے ”لام“ پر فتحہ ہے۔ اس سے مراد وہ اونٹ ہے جو دو سال مکمل کر کے تیسرے سال میں داخل ہو چکا ہو۔
«بِنْتُ لَبُونٟ» یہ عمر میں «ابن لبون» کے برابر ہوتی ہے، یعنی وہ اونٹنی جو دو سال مکمل کر کے تیسرے سال میں قدم رکھ چکی ہو۔
«حقَّةٌ» ”حا“ کے نیچے کسرہ اور ”قاف“ پر تشدید ہے۔ اس سے مراد وہ مادہ اونٹنی ہے جو تین سال کی عمر پوری کر کے چوتھے سال میں قدم رکھ چکی ہو۔ اس کی جمع «حقاف» آتی ہے اور اس کا مذکر «حِقَّ» ”حا“ کے کسرہ کے ساتھ ہے۔ اسے «حقه» اس لیے کہتے ہیں کہ اس کے معنی ہیں، حقدار اور قابل ہونے والی، چونکہ یہ اس قابل ہو چکی ہوتی ہے کہ اس پر سواری کی جا سکے اور بار برداری کے بھی قابل ہو جاتی ہے اور اسی طرح نَر کی جفتی کے بھی قابل ہو جاتی ہے۔ اسی وجہ سے اسے «طَرُرقهُ الْحَمَل» بھی کہا گیا ہے۔ مراد اس سے یہ ہے کہ یہ اس قابل ہو جاتی ہے کہ نر اگر اس سے جفتی کرے تو کر سکتا، خواہ اسے سے وطی نہ بھی کی گئی ہو لیکن اس کے قابل ضرور ہو چکی ہوتی ہے۔
«جَذَعةٌ» ”جیم“ اور ”ذال“ دونوں پر فتحہ ہے جو پورے چار سال کو پہنچ چکی ہو اور پانچویں میں قدم رکھ چکی ہو۔
«فَاِذَازَادَتْ» جب اونٹوں کی تعداد اس سے زیادہ ہو جائے۔
«عَلٰي عِشْرِينَ وَمائَةٟ» ایک سو بیس سے خواہ ایک ہی کا اضافہ ہو۔
«فَفِي كُلِّ اَرْبَعِينَ . . .» تو انہیں چالیس اور پچاس کے دو گروپوں اور حصوں میں تقسیم کر لیں گے، مثلاً مذکورہ تعداد میں ایک کا اضافہ ہو جانے کی صورت میں ہم اس تعداد کو چند حصوں میں تقسیم کریں گے۔ ایک سو اکیس میں چالیس چالیس کے تین گروپ بنیں گے، چنانچہ اس صورت میں تین بنت لبون وصول کی جائیں گی اور جو ایک زائد بچے گا اس پر کوئی زکوۃ نہیں۔ اور جب یہ ایک سو تیس ہو جائیں گے تو ایک گروپ پچاس کا اور دو چالیس چالیس کے بنیں گے اور اس صورت میں پچاس پر حقہ اور چالیس چالیس پر دو بنت لبون ادا کی جائیں گی۔ بس اسی طرح دس کے اضافے کی صورت میں تبدیلی اور تغیر واقع ہوتا چلا جائے گا۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا مکتوب گرامی اسی پر دلالت کرتا ہے کہ جب انٹوں کی تعداد ایک سو اکیس ہو جائے تو ان میں تین بنت لبون زکاۃ ہو گی یہاں تک کہ یہ تعداد ایک سو انتیس تک پہنچ جائے۔ مدعا و مقتضا کلام یہ ہے کہ کسروں کا شمار نہیں کیا جاتا اور دہائیوں کے مکمل ہونے پر زکاۃ ہے، مثلاً: دس، بیس، تیس۔ علی ھذٰا القیاس۔ [ عون المعبود اور سبل السلام]
«إلَّا اَنْ يَّشاء رَبُّهَا» الا یہ کہ اونٹوں کا مالک رضا کارانہ طور پر اپنی طرف سے نفلی طور پر زکاۃ نکالنا چاہے تو نکال سکتا ہے، اس پر واجب نہیں ہے۔
«في سائمنها» یہ فی «صَدَقْةِ الْغَنَم» سے بدل ہے۔ بکریوں میں سے سائمہ وہ ہے جس کی زندگی کا انحصار جنگلوں میں چرنے پر ہو اور گھر پر چارہ بہت کم کھاتی ہو۔ جمہور کے نزدیک جنگل میں چرنے کی قید لازمی ہے۔ ان کے نزدیک زکاۃ واجب ہونے کے لیے جنگلوں وغیرہ کے چارے پر انحصار کی شرط ہے۔
«إلٰي عِشَرِينَ وَمِائَةِ شَاةٟ شَاةٌ» ایک سو بیس تک کی تعداد میں صرف ایک بکری ہے۔ پہلا «شَاةٟ» کا لفظ «مائة» کی تمیز ہونے کی وجہ سے مجرور ہے اور دوسرا «شاةٌ» مبتدا موخر ہونے کی بنا پر مرفوع ہے اور اس کی خبر پہلا جملہ «فِي صَدَفةِ الْغَنَم» ہے اور «شاة» کے لفظ میں نر و مادہ، بھیڑ اور بکری دونوں شامل ہیں اور «غنم» کا لفظ «شاة» کا مترادف ہے، یعنی «شاة» اور «غنم» دونوں ہم معنی ہیں۔
«فَاِذَا زَادَتْ عَلٰي عِشْرِينَ وَمِائَةٟ» جب ایک سو بیس پر اضافہ ہو جائے، خواہ ایک ہی عدد کا کیوں نہ ہو، اس میں دو بکریوں ہیں۔ اور جب دو سو سے زیادہ ہو کر تین سو ہو جائیں تو تین بکریاں۔
«فَاِذَا زَادَتْ عَلٰي ثَلٰثِ مِائَةٟ كُلِّ مِائَةٟ شَاةٌ» اور جب تین سو سے تعداد میں اضافہ ہو جائے تو ہر سو میں ایک بکری زکاۃ میں وصول کی جائے گی۔ بظاہر تو اس سے یہی مفہوم سمجھ میں آتا ہے کہ چوتھی بکری اس وقت دینا ضروری ہوتا ہے جب تعداد چار سو تک پہنچ جائے، جمہور کا یہی قول ہے۔ اور ایک قول یہ بھی ہے کہ جب تین سو پر ایک کا بھی اضافہ ہو جائے گا تو اس تعداد میں چار بکریاں دینا ہوں گی، پہلی بات قابل ترجیح ہے اور اس کی تائید وہ روایت بھی کررہی ہے جسے ترمذی نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے حوالے سے مرفوعاً نقل کیا ہے: ”جب تین سو بکریوں میں ایک کا مزید اضافہ ہو جائے تو پھر ہر ایک سو بکریوں پر ایک بکری ہے۔ جب تک تعداد میں پورے سو کا اضافہ نہیں ہو جاتا اس میں کوئی زکاۃ نہیں۔“ [جامع الترمذي، الزكاة حديث: 621]
«فَاِذَا كَانَتْ سَائِمَةُ الرَّجُل» جب آدمی کی بکریاں جنگل میں چرنے چگنے والی چالیس سے کم ہوں تو ان پر ایک بکری بھی زکاۃ نہیں پڑتی۔
«نَاقِصَةٌ» منصوب ہے۔ «كانت» کی خبر واقع ہو رہا ہے۔
«مِنْ اَّرْبَعينَ شَاةً شَاةَ وَاحِدَةٌ» دونوں شاۃ منصوب ہیں۔ پہلا لفظ عدد سے تمیز واقع ہورہا ہے اور دوسرا، حرف جر محذوف ہونے کی وجہ سے خصی حالت میں ہے جسے منصوب بنزع الخافض کہتے ہیں، یعنی اصل میں تھا «بشاة واحدة» ۔ یا پھر یہ «ناقصة» کا مفعول ہے۔ مطلب یہ ہوا کہ جب کسی آدمی کے پاس باہر چرنے چگنے والی بکریوں کی تعداد چالیس سے ایک بھی کم ہو تو ان میں کوئی زکاۃ نہیں ہے اور جب تعداد میں ایک سے زیادہ بکریوں کی کمی واقع ہو جائے پھر تو کسی صورت میں زکاۃ نہیں۔
«وَلَا يُجْمَعُ» صیغہ مجہول۔ نہ جمع کیا جائے گا، نہ اکٹھا کیا جائے گا۔
«وَلَا يُفَرَّقُ» ”را“ پر تشدید کے ساتھ صیغہ مجہول ہے۔
«خَشْيَةَ الصَّدَقَةِ» مفعول لہ واقع ہو رہا ہے، اس لیے منصوب ہے، یعنی زکاۃ زیادہ یا کم دینے کے خوف و اندیشے کے پیش نظر جمع یا الگ نہ کرے۔ زیادہ زکاۃ پڑنے کا اندیشہ مال کے مالک کو ہو گا اور کم زکاۃ پڑنے کا خوف زکاۃ وصول کرنے والے عامل کو ہو گا۔ اور نہی دونوں فریقین کے لیے یکساں طور پر عائد ہوتی ہے۔ الگ الگ کو جمع کرنے کی صورت یہ ہے، مثلاً: تین آدمی ہیں ہر ایک کی چالیس چالیس بکریاں ہیں۔ الگ الگ ہونے کی صورت میں ہر ایک پر ایک بکری زکاۃ ہے، اس طرح مجموعی طور پر انہیں تین بکریاں زکاۃ ادا کرنی پڑے گی۔ جب زکاۃ وصول کرنے والا ان کے پاس پہنچتا ہے تو وہ بکریاں جمع کر لیں اور تعداد ایک سو بیس بن گئی۔ اس طرح انہیں صرف ایک بکری دینا پڑتی ہے۔ اور جمع شدہ بکریوں کو الگ الگ کرنے کی صورت یہ ہے کہ دو آدمی اکٹھے ہیں، دو سو ایک بکریاں ان کی ملکیت میں ہیں۔ اس طرح دونوں پر تین بکریاں زکاۃ دینا لازمی ہے کیونکہ دو سو سے ایک بکری زائد ہے۔ مگر جب زکاۃ وصول کرنے والا ان کے پاس پہنچا تو دونوں نے اپنی اپنی بکریاں الگ کر لیں کہ اس طرح ان میں سے ہر ایک کے ذمے ایک ایک بکری ہی آئے گی۔ اس حدیث میں مال کے مالکوں کو اس طرح کے طریقوں کے ساتھ حیلہ سازی کرنے سے منع کیا گیا ہے۔ زکاۃ وصول کرنے والے کو منع کرنے کی صورت یہ ہے کہ دو آدمی ہیں جو باہم شریک ہیں۔ انہوں نے ایک دوسرے کے ساتھ اپنا مال ملایا ہوا نہیں ہے، ان دونوں میں سے ہر ایک کے پاس اپنی اپنی ایک سو بیس یا اس سے کچھ کم بکریاں ہیں تو اس صورت میں ہر ایک پر ایک بکری زکاۃ واجب ہے، مگر زکاۃ وصول کرنے والا ان دونوں کی بکریاں ازخود جمع کرتا ہے جس سے ان کی مجموعی تعداد دو سو سے زائد ہو جاتی ہے اور اس طرح وہ اسن سے تین بکریاں وصول کر لیتا ہے۔ اور الگ الگ کرنے کی صورت یہ ہے، مثلاً ایک سو بیس بکریاں تین آدمیوں کی ملکیت میں ہیں جو کہ آپس شریک ہیں، ان پر صرف ایک ہی بکری زکاۃ واجب ہے مگر زکاۃ وصول کرنے والا اسے تین حصوں میں تقسیم کر دیتا ہے اور اس طرح تین بکریاں وصول کر لیتا ہے، بایں طور کہ ہر چالیس پر ایک بکری کے حساب سے وصول کرتا ہے۔ اس تفصیل سے ظاہر کہ خشیۃ الصدقۃ کے معنی دو طرح ہو سکتے ہیں، یعنی کثرت ک خوف و اندیشہ کے پیش نظر یا قلت کے نقطہ نظر سے، دونوں معنوں کا احتمال ہے، کسی کو کسی پر ترجیح، دونوں معنی اکٹھے بھی ہو سکتے ہیں۔
«وَمَا كَانَ مِنْ خَلِيطَيْنِ» «خليطين» کے معنی: «شيكين» ہیں اور اس میں «مِن» بیانیہ ہے جو اسم موصول کے بیان کے لیے ہے۔
«اَلْخُلْطَةُ» یعنی شرکت یہ ہے کہ چروایا، چراگاہ، نر(سانڈ) اور پانی پلانے کی جگہ ایک ہو۔
«فَاِنَّهُمَا يَتَرَاجَعَانِ بَيْنَهُمَا بِالسَّوِيَّةِ» «سوية» میں ”یا“ پر تشدید ہے، اس کے معنی مساوات اور برابری کے ہیں، اور تراجع کا مطلب یہ ہے کہ جب زکاۃ وصول کرنے والا دونوں کے مجموعی مال پر واجب زکاۃ ایک بکری کی صورت میں وصول کر لیتا ہے (حالانکہ اس کے ذمے تو آدھی بکری آتی ہے اور باقی نصف اس کے دوسرے ساتھی پر) تو اب زکاۃ دینے والا اپنے دوسرے ساتھی سے نصف بکری کی قیمت وصول کر لے گا۔ اس طرح دونوں کی طرف سے ان پر واجب الادا زکاۃ ادا ہو جائے گی۔ کمی و بیشی کا شکوہ کسی کو نہیں رہے گا۔ «بِالسْوِيْهِ» سے یہی برابری مراد ہے، مثلاً: دو شریکوں کا کل مال چالیس بکریاں ہیں۔ دونوں کی بیس بیس ہیں، اب ان میں سے ایک شریک اپنے حصے کی بکری زکاۃ میں ادا کر دے اور آدھی قیمت اپنے ساتھی سے وصول کر لے۔
«لَايُخْرُجُ» صیغہ مجہول ہے، نہیں نکالا جائے گا۔
«هَرِمَةٌ» ”ہا“ اور ”را“ کے نیچے کسرہ ہے۔ بوڑھی اور اتنی عمر رسیدہ جس کے دانت گر چکے ہوں۔
«وَلَاذَاتُ عَوَارِ» «عوار» کے ”عین“ پر فتحہ اور ضمہ دونوں جائز ہیں۔ عیب کے معنی میں ہے۔ اور ایک قول یہ بھی ہے کہ عوار کے ”عین“ پر فتحہ کی صورت میں اس کا معنی عیب کے ہوں گے اور ضمہ کی صورت میں کانا کہ۔ اور بہتر یہی ہے کہ اسے فتحہ سے پڑھا جائے تاکہ تمام عیوب و نقائص اس میں شامل ہو جائیں۔
«وَلَا تَيْسٌ» ”تا“ پر فتحہ اور ”یا“ ساکن ہے۔ سانڈ بکرا جو بکریوں پر جفتی کے لیے مخصوص ہوتا ہے۔
«الَّا اَنْ يَّشَاءَ الْمُصَدَّقُ» «مصدق» کے ”صاد“ پر تشدید اور تخفیف دونوں طرح ہے۔ تشدید کے ساتھ اس کی اصل متصدق ہے اور یہ باب تفعل ہے، یعنی زکاۃ و صدقہ دینے والا ہے۔ (مال کا مالک) اس صورت میں «استثنا» فقط لفظ تیس کی طرف راجع ہے، یعنی بوڑھی کھوسٹ، عیب والی اور سانڈ بکرے تمام کے ساتھ کے ساتھ استثنا کا تعلق ہے، یعنی ایسے جانور زکاۃ میں نہ دیے جائیں الا یہ کہ زکاۃ لینے والا ان کے لینے میں زیادہ مصلحت محسوس کرے اور مساکین کے لیے زیادہ اچھا سمجھے۔
«وَفِي الرَّقَةِ» «رقة» میں ”را“ کے نیچے کسرہ اور ”قاف“ مخفف ہے، یہ اصل میں «وَرِق» تھا۔ «ورق» ”واو“ پر فتحہ اور ”را“ کے نیچے کسرہ کے ساتھ ہے، چاندی کو کہتے ہیں۔
«رُبْعُ الْعُشْرِ» «ربع» کے ”را“ اور «عشر» کے ”عین“ پر ضمہ ہے اور ”ہا“ اور ”شین“ ساکن ہیں۔ یا دونوں پر ضمہ بھی آ سکتا ہے۔ ربع کسی چیز کا چوتھا حصہ، عشر دسواں حصہ اور «ربع العشر» چالیسواں حصہ ہوا۔ دو سو درہم باون تولے اور چھ ماشے چاندی کے برابر ہوتے ہیں جس کا وزن آج کل کے حساب سے تقریباً 618 گرام اور 182 ملی گرام بنتا ہے۔
«فَاِنْ لَّمْ تَكُنْ» اور اگر چاندی نہ ہو۔
«اِلَّا تِسْعِينَ وَمِائَةِ» مگر ایک سو نوے درہم ہوں، یعی جب دو سو درہم پورے نہ ہوں تو ان پر زکاۃ نہیں۔ نوے کا ذکر محض اس لیے کیا ہے کہ سو پورا ہونے سے پہلے آخری دہائی نوے ہی ہے۔ اور حساب کا معاملہ یہ ہے کہ جب گنتی اکائیوں سے تجاوز کر جائے تو «عقود» سے گنتی کی جاتی ہے۔ اور «عقود» کہتے ہیں دہائیوں سینکڑوں اور ہزاروں کو۔
«فَاِنَّهَا تُقْبُلُ مِنْهُ الَحِقَّةُ» جذعہ کی جگہ حقہ قبول کر لیا جائے گا۔
«وَيَجْعَلُ» مالک شامل کرے گا۔
«مَعَهَا شَاتَيْ» نِ اس کے ساتھ دو بکریاں، نقصان و کمی کی تلافی کرنے کے لیے کیونکہ حقہ جذعہ سے چھوٹا ہوتا ہے۔
«اِنِ اسْتَيْسَرَتَا لَهُ» بایں صورت کہ دو بکریاں اس کے مویشیوں میں موجود ہوں۔
«اَوْ عِشْرِينَ دِرٰهمًا» بیس درہم۔ «اَوْ» یہاں تخبیر کے لیے ہے، یعنی اختیار حاصل ہے کہ چاہے یہ دے، چاہے وہ دے دے۔
«وَيُعٰطِيبه الْمُصَدَّقُ» ”صاد“ پر تخفیف اور ”دال“ پر تشدید ہے۔ زکاۃ و صدقہ وصول کرنے والا، سرکاری کارندہ اور نمائندہ۔
فوائد و مسائل:
➊ اس حدیث میں مال مویشی اور چاندی کی زکاۃ کا نصاب مذکور ہے، نیز اس میں زکاۃ وصول کرنے کا طریق کار، زکاۃ میں وصول کیے جانے والے جانوروں کی عمروں کا بیان اور زکاۃ کی وصولی کا اہتمام مذکور ہے۔
➋ اس حدیث میں یہ بھی حکم ہوا ہے کہ نہ تو مالک کو دھوکا دینے کی کوشش کی جائے اور نہ سرکاری اہل کار ہی کو دھوکے میں رکھنے کی کوشش کی جائے۔
➌ ہر قسم کے مویشیوں پر زکاۃ نہیں بلکہ جنگل میں چرنے چگنے والوں پر ہے۔

بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری 484