🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: حدیث میں حضرت حسن ؓ اور حضرت معاویہ ؓ کی باہمی صلح کا ذکر ہے اور اس...
حدیث حاشیہ:
حدیث میں حضرت حسن ؓ اور حضرت معاویہ ؓ کی باہمی صلح کا ذکر ہے اور اس سے صلح کی اہمیت بھی ظاہر ہوتی ہے۔
اس مقصد کے تحت مجتہد مطلق حضرت امام بخاری ؒ اس حدیث کو یہاں لائے۔
اس صلح کے بارے میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے پیشن گوئی فرمائی تھی، جو حرف بہ حرف صحیح ثابت ہوئی اور اس سے مسلمانوں کی باہمی خون ریزی رک گئی۔
حضرت حسن ؓ کی عسکری طاقت اور حضرت امیر معاویہ ؓ کی دو راندیشی پھر مصالحت کے لیے حضرت حسن کی آمادگی، یہ جملہ حالات امت کے لیے بہت سے اسباق پیش کرتے ہیں۔
مگر صد افسوس کہ ان اسباق کو بہت کم مد نظر رکھاگیا، جس کی سزا امت ابھی تک بھگت رہی ہے۔
راوی کا قول وکان خیرالرجلین میں اشارہ حضرت امیر معاویہ ؓ اور عمروبن عاص ؓ کی طرف ہے کہ حضرت معاویہ عمرو بن عاص ؓ سے بہتر تھے جو جنگ کے خواہاں نہیں تھے۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 2704