مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: حضرت امام بخاری ؒ کا قول وقال لنا سلیمان حدثنا حماد الخ یہ حدیث موصول ہے معلق...
حدیث حاشیہ:
حضرت امام بخاری ؒ کا قول وقال لنا سلیمان حدثنا حماد الخ یہ حدیث موصول ہے معلق نہیں ہے کیونکہ سلیمان بن حرب امام بخاری ؒ کے شیوخ میں سے ہیں اور تعجب ہے عینی سے کہ انہوں نے حافظ ابن حجر ؓ پر یہ اعتراض جمایا کہ اس حدیث کا موصول کرنا کسی لفظ سے نہیں پایا جاتا حالانکہ اس میں صاف قال لناکے لفظ سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت امام بخاری ؒنے سلیمان سے سنا اور یہ امام بخاری کا کمال احتیاط ہے کہ انہوں نے ایسے مقاما ت پر حدثنا یا أخبرنا کا لفظ استعمال نہیں فرمایا کیونکہ سلیمان نے امام بخاری ؒ کو یہ روایت بطور تحدیث کے نہ سنائی ہوگی بلکہ وہ کسی اور سے مخاطب ہوں گے اور امام بخاری نے سن لیا ہوگا (وحیدی)
حدیث موصول یا متصل و معلق کی تعریف شیخ عبدالحق محدث دہلوی ؒکے لفظوں میں یہ ہے۔
فإن لم یسقط راومن الرواة من البین فالحدیث متصل ویسمی عدم السقوط اتصالا و إن سقط واحدا و أکثر فالحدیث منقطع وھذا السقوط انقطاع والسقوط إما أن یکون من أول السند ویسمی معلقاً وھذا الإسقاط تعلیقاً والساقط قد یکون واحدا و قد یکون أکثر و قد یحذف تمام السند کما هو عادة المصنفین یقولون قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیه وسلم والتعلیقات کثیرة في تراجم صحیح البخاري ولھا حکم الاتصال لأنه التزم في ھذا الکتاب أن لایأتي إلا بالصحیح (مقدمة مشکٰوة)
یعنی سند کے راویوں میں سے کوئی راوی ساقط نہ ہو‘ اس حدیث کو متصل (یا موصول)
کہیں گے اور اس عدم سقوط کو دوسرا نام اتصال کا دیا گیا ہے اور اگر کوئی ایک راوی یا زیادہ ساقط ہوں پس وہ حدیث منقطع ہے اس سقوط کو انقطاع کہتے ہیں۔
کبھی سقوط راوی سند میں سے ہوتا ہے‘ ایسی حدیث کو معلق کہتے ہیں اور اس اسقاط کو تعلیق کہتے ہیں‘ ساقط کبھی ایک راوی ہوتاہے کبھی زیادہ جیسا کہ مصّنفین کی عادت ہے کہ وہ بغیر سند بیان کئے قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کہہ دیتے ہیں اور اس قسم کی تعلیقات صحیح بخاری کے ابواب میں بکثرت ہیں اور ان سب کے لئے اتصال ہی کا حکم ہے کیونکہ حضرت امام بخاری ؒ نے التزام کیا ہوا ہے کہ وہ اس کتاب میں صرف صحیح احادیث و آثار ہی کو نقل کریں گے۔
ترجمۃ الباب میں مذکورہ آیت شریفہ ﴿وَيَسْأَلُونَكَ عَنِ الْيَتَامَى﴾ (البقرہ: 220)
کا شان نزول یہ ہے کہ جب آیت ﴿وَلَا تَقْرَبُوا مَالَ الْيَتِيمِ الخ﴾ (الأنعام: 152)
نازل ہوئی تو لوگوں نے خوف کے مارے یتیموں کا کھانا پینا سب بالکل الگ کردیا پس جو کچھ بچ جاتا تو خراب ہوجاتا‘ یہ امر بہت مشکل ہواتو انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت اقدس میں اس مشکل کا ذکر کیا۔
اس وقت یہ آیت نازل ہوئی اور بتلایا گیا کہ ان کو اپنے ساتھ ہی کھلاؤ پلاؤ‘ ان کے مال کی حفاظت کرو‘ اگر تمہاری نیت درست ہوگی تو اللہ خوب جانتا ہے۔
﴿وَاللَّهُ يَعْلَمُ الْمُفْسِدَ مِنَ الْمُصْلِحِ﴾ (البقرة: 220)

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 2767