🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: اس زمانہ میں چونکہ کاغذ زیادہ نہیں تھا‘ اس لیے ہڈی یا اور بہت سی دوسری چیزوں...
حدیث حاشیہ:
اس زمانہ میں چونکہ کاغذ زیادہ نہیں تھا‘ اس لیے ہڈی یا اور بہت سی دوسری چیزوں پر بھی خاص طریقے استعمال کرنے کے بعد اس طرح لکھا جاتا کہ صاف پڑھا جاسکتا تھا اور کتابت بھی ایک طویل زمانہ تک باقی رہتی تھی۔
یہاں ایسی ہی ایک ہڈی پر آیت لکھنے کا ذکر ہوا ہے۔
اس آیت نے نابینا وغیرہ معذورین کو فرضیت جہاد سے مستثنیٰ کردیا۔
جس دور میں جیسا کہ آج کل ہے شرائط جہاد پورے طور پر موجود نہ ہوں اس دور کے اہل اسلام بھی معذورین ہی میں شمار ہوں گے مگر ایسے دور کو ضعف اسلام کا دور کہا جائے گا جیسا کہ بدأ الإسلام غريبًا وسيعود غريبًا سے ظاہر ہے۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 2831