مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: اسلام کا حکم یہ ہے کہ لڑائی میں عورتوں بچوں یا بوڑھوں کو کوئی تکلیف نہ پہنچائی...
حدیث حاشیہ:
اسلام کا حکم یہ ہے کہ لڑائی میں عورتوں بچوں یا بوڑھوں کو کوئی تکلیف نہ پہنچائی جائے۔
حضرت امام بخاری ؒیہاں یہ بتانا چاہتے ہیں کہ اگر رات کے وقت مسلمان ان پر حملہ آور ہوں تو ظاہر ہے کہ اندھیرے میں عورتوں بچوں کی تمیز مشکل ہو جائے گی۔
اب اگر یہ قتل ہو جاتے ہیں تو یہ کوئی گناہ نہیں ہوگا۔
شریعت کا مقصد صرف یہ ہے کہ قصداً اور ارادہ کرکے عورتوں‘ بچوں یا لڑائی وغیرہ سے عاجز بوڑھوں کو لڑائی میں کوئی تکلیف نہ پہنچائی جائے اور نہ انہیں قتل کیا جائے لیکن اگر حالت مجبوری ہو تو ظاہر ہے کہ اس کے بغیر کوئی چارہ کار نہیں۔
چراگاہ سے متعلق عربوں کا قاعدہ تھا‘ کہیں آباد اور سرسبز جنگل میں پہنچتے تو کتے کو اشارہ کرتے وہ بھونکتا جہاں تک اس کے بھونکنے کی آواز جاتی وہ جنگل بطور چراگاہ اپنے لئے محفوظ کرلیتے‘ کوئی دوسرا اپنا جانور اس میں نہ چرا سکتا۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ طریق جو سراسر ظلم ہے موقوف کیا اور فرمایا کہ محفوظ چراگاہ اللہ یا اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا ہوسکتا ہے۔
اور امام یا حاکم بھی رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا قائم مقام ہے‘ دوسرے لوگ کوئی چراگاہ محفوظ نہیں کرسکتے‘ یہ اسلامی عہد کی بات ہے۔
آج کل حکومتیں چراگاہوں کے لئے خود قطعات چھوڑ دیتی ہیں جو عام پبلک کے لئے ہوتی ہیں کہ وہ ان میں مقررہ ٹیکس ادا کرکے اپنے جانوروں کو چراتے ہیں۔
اسلام کی یہ اہم خوبی ہے کہ اس نے تمدنی‘ معاشرتی‘ اقتصادی‘ سیاسی زندگی کا ایک مکمل ترین ضابطہ حیات پیش کیا ہے۔
دین کامل کی یہی شان تھی۔
سچ ہے ﴿وَمَنْ يَّبْتَـغِ غَيْرَ الْاِسْلَامِ دِيْنًا فَلَنْ يُّقْبَلَ مِنْہُ وَھُوَفِي الْاٰخِرَۃِ مِنَ الْخٰسِرِيْنَ﴾ (آل عمران: 85)
صدق اللہ تبارك وتعالیٰ قال النووي أطفالھم فیما یتعلق بالآخرة فبھم ثلاث مذاهب قال الأکثرون ھم في النار تبع لآبائھم وتوقف طائفة والثالث وھو الصحیح أنھم من أھل الجنة قاله الکرماني۔
(نووی)
یعنی مشرکین کے بچوں کے بارے میں اکثر علماء کا خیال ہے کہ اپنے والدین کے تابع ہونے کی وجہ سے دوزخی ہیں۔
ایک جماعت اس میں توقف کرتی ہے اور تیسرا مذہب یہ ہے کہ وہ جنتی ہیں اور یہی صحیح ہے۔
واللہ أعلم۔

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 3013