الشیخ صفی الرحمن مبارکپوری رحمہ اللہ
لغوی تشریح : «عَلٰي مِبَاهِهِمَ» «مياه» ، ماء کی جمع ہے ۔ اس سے مراد وہ چشمے تالاب اور...
لغوی تشریح:
«عَلٰي مِبَاهِهِمَ» «مياه» ، ماء کی جمع ہے۔ اس سے مراد وہ چشمے تالاب اور گھاٹ ہیں جہاں لوگوں کے جانور ہوتے ہیں۔
«اِلَّا فِي دُورِهِمْ» یہ «دار» کی جمع ہے۔ اس سے لوگوں کی اپنی رہائش گاہیں، مکانات، پانی کے گھاٹ، ان کے قبائل اور مویشیوں کی قیام گاہیں مراد ہیں۔ مطلب اس کا یہ ہے کہ سرکاری زکاۃ وصول کنندہ خود لوگوں کے پاس پہنچ کر زکاۃ کی وصولی کرے، ایسا نہیں کہ خود لوگوں کے گھروں سے دور داراز جگہ میں ڈیرہ جما کر بیٹھ جائے اور لوگوں کو اپنے ہاں آکر زکاۃ جمع کرانے کا حکم دے۔ اس طرح لوگوں کا مشقت میں مبتلا ہونے کا اندیشہ ہے۔
فائدہ:
اس حدیث میں عامل زکاۃ کو زکاۃ وصول کرنے کے لیے لوگوں کے پاس ان کے گھروں اور مویشیوں کی قیام گاہوں میں جانے کا حکم ہے تاکہ کسی قسم کے دھوکے میں مبتلا نہ کیا جا سکے اور وہ اپنی حاکمیت کی دھونس بھی نہ جما سکے بلکہ ایک خادم دین کی حیثیت سے گھر گھر جا کر زکاۃ وصول کرے۔ حضرت جابر بن عتیک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عنقریب تمہارے پاس کچھ لوگ آئیں گے، جب وہ تمہارے پاس آئیں تو انہیں خوش آمدید کہنا اور ان کے اور جو وہ لینا چاہیں، ان کے درمیان آڑے نہ آنا۔ اگر انہوں نے عدل و انصاف کیا تو اس کا اجر ملے گا اور اگر ظلم کیا تو اس کا وبال اٹھائیں گے۔ تم انہیں راضی رکھنا، بلاشبہ تمہاری زکاۃ کی تکمیل انہیں راضی رکھنے میں ہے اور انہیں چاہیے کہ تمہارے لیے دعائے خیر کریں۔“ [سنن ابي داود، الزكاة، باب رضاء المصدق، حديث: 1588]

بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری 486