🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: پہلی دوسری نشانی تو ہوچکی۔ تیسری کہتے ہیں وہ بھی ہوچکی ہے یعنی طاعون عمواس جو حضرت...
حدیث حاشیہ:
پہلی دوسری نشانی تو ہوچکی۔
تیسری کہتے ہیں وہ بھی ہوچکی ہے یعنی طاعون عمواس جو حضرت عمر ؓ کی خلافت میں آیا تھا۔
جس میں ہزاروں مسلمان مرگئے تھے۔
چوتھی نشانی بھی ہوچکی، مسلمان روم اور ایران کی فتح سے بے حد مالدار ہوگئے تھے۔
پانچویں نشانی کہتے ہیں ہوچکی جس سے بنوامیہ کا فتنہ مراد ہے۔
چھٹی نشانی قیامت کے قریب ہوگی۔
اس حدیث سے امام بخاری ؒ نے یہ نکالا کہ دغابازی کرنا کافروں کا کام ہے اور یہ بھی قیامت کی ایک نشانی ہے کہ وہ دغابازی عام ہوجائے گی۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 3176