🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: حدیث کے لفظ ''دخلت بھا'' سے نکلا کہ جماع سے مہر واجب ہو تا ہے کیونکہ دوسری...
حدیث حاشیہ:
حدیث کے لفظ ''دخلت بھا'' سے نکلا کہ جماع سے مہر واجب ہو تا ہے کیونکہ دوسری روایت میں لفظ ''بما استحللت من فرجھا'' صاف موجود ہے۔
اگر وہ مرد اس عورت سے صحبت نہ کر چکا ہوتا تو بے شک اگر اس نے سارا مہر ادا کر دیا ہوتا تواس کو اس میں سے کچھ یعنی نصف واپس ملتا آخری جملہ کا مطلب ہے کہ تو نے اس عورت سے صحبت بھی کی پھر اسے بد نام بھی کیا۔
اب مال مہر کا سوال ہی کیا ہے؟ اس سے یہ بھی ظاہر ہوا کہ اسلام میں عورت کی عزت کو خاص طور پر ملحوظ رکھا گیا ہے۔
اپنی عورت پر جھوٹا الزام لگانا اس کے شوہر کے لیے بہت گناہ ہے۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 5349