🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: دیگر روایتوں میں ہے کہ حضرت علی ؓ شام کے ارادہ سے نکلے تھے۔ کوفہ چھوڑتے ہی...
حدیث حاشیہ:
دیگر روایتوں میں ہے کہ حضرت علی ؓ شام کے ارادہ سے نکلے تھے۔
کوفہ چھوڑتے ہی آپ نے قصر شروع کر دیا تھا۔
اسی طرح واپسی میں کوفہ کے مکانات دکھائی دے رہے تھے۔
لیکن آپ نے اس وقت بھی قصر کیا۔
جب آپ سے کہا گیا کہ اب تو کوفہ کے قریب آگئے! تو فرمایا کہ ہم پوری نماز اس وقت تک نہ پڑھیں گے جب تک ہم کوفہ میں داخل نہ ہو جائیں۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حج کے ارادہ سے مکہ معظمہ جارہے تھے ظہر کے وقت تک آپ مدینہ میں تھے اس کے بعد سفر شروع ہوگیا پھرآپ ذوالحلیفہ میں پہنچے تو عصر کا وقت ہو چکا تھا اور وہاں آپ نے عصر چار رکعت کے بجائے صرف دو رکعت پڑھی۔
ذو الحلیفہ مدینہ سے چھ میل پر ہے۔
اس حدیث سے معلوم ہو اکہ مسافر جب اپنے مقام سے نکل جائے تو قصر شروع کر دے باب کا یہی مطلب ہے۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 1089