🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: مطلب امام بخاری ؒ کا یہ ہے کہ سفرمیں آنحضرت ﷺ نے فرض نمازوں کے اول اور...
حدیث حاشیہ:
مطلب امام بخاری ؒ کا یہ ہے کہ سفرمیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرض نمازوں کے اول اور بعد کی سنن راتبہ نہیں پڑھی ہیں ہاں اور قسم کے نوافل جیسے اشراق وغیرہ سفر میں پڑھنا منقول ہے اور فجر کی سنتوں کا سفرمیں ادا کرنا بھی ثابت ہے۔
قال ابن القیم في الھدي وکان من ھدیه صلی اللہ علیه وسلم في سفرہ الاقتصار علی الفرض ولم یحفظ عنه أنه صلی اللہ علیه وسلم صلی سنة الصلاة قبلھا ولا بعدھا إلا ما کان من سنة الوتر والفجر فإنه لم یکن یدعھا حضرا ولا سفرا انتھیٰ۔
(نیل الأوطار)
یعنی علامہ ابن قیم نے اپنی مشہور کتاب زاد المعاد میں لکھا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت مبارک سے یہ بھی ہے کہ حالت سفر میں آپ صرف فرض کی قصر رکعتوں پر اکتفا کرتے تھے اور آپ سے ثابت نہیں کہ آپ نے سفر میں وتر اور فجر کی سنتوں کے سوا اور کوئی نماز ادا کی ہو۔
آپ ان ہر دوکو سفر اور حضر میں برابر پڑھا کر تے تھے۔
پھر علامہ ابن قیم ؒ نے ان روایات پر روشنی ڈالی ہے جن سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا حالت سفر میں نماز نوافل ادا کرنا ثابت ہوتاہے۔
وقد سئل الإما م أحمد عن التطوع في السفر فقال أرجو أن لا یکون بالتطوع في السفر بأس۔
یعنی امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ سے سفر میں نوافل کے متعلق پوچھا گیا تو آپ نے فرمایا کہ مجھے امید ہے کہ سفر میں نوافل ادا کرنے میں کوئی برائی نہیں ہے مگر سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر عمل کرنا بہتر اور مقدم ہے۔
پس ہر دو امور ثابت ہوئے کہ ترک میں بھی کوئی برائی نہیں اور ادائیگی میں بھی کوئی ہرج نہیں۔
وقال اللہ تعالی ماجعل علیکم في الدین من حرج والحمد للہ علی نعمائه الکاملة۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 1105