مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: مسنون ہے کہ تہجد کی نماز کے لیے اٹھنے والے خوش نصیب مسلمان اٹھتے ہی پہلے یہ...
حدیث حاشیہ:
مسنون ہے کہ تہجد کی نماز کے لیے اٹھنے والے خوش نصیب مسلمان اٹھتے ہی پہلے یہ دعا پڑھ لیں۔
لفظ تہجد باب تفعل کا مصدر ہے، اس کا مادہ ہجود ہے۔
علامہ قسطلانی ؒ فرماتے ہیں:
أصله ترك الھجود وھو النوم قال ابن فارس المتھجد المصلي لیلا فتھجد به أي اترك الھجود للصلٰوة۔
یعنی اصل اس کا یہ ہے کہ رات کو سونا نماز کے لیے ترک دیا جائے۔
پس اصطلاحی معنی متہجد کے مصلّی (نمازی)
کے ہیں جو رات میں اپنی نیند کو خیرباد کہہ کر نماز میں مشغول ہو جائے۔
اصطلاح میں رات کی نماز کو نماز تہجد سے موسوم کیا گیا۔
آیت شریفہ کے جملہ نافلة لك کی تفسیر میں علامہ قسطلانی لکھتے ہیں۔
فریضة زائدة لك علی الصلوات المفروضة خصصت بھامن بین أمتك روی الطبراني بإسناد ضعیف عن ابن عباس أن النافلةَ للنبيِ صلی اللہ علیه وسلم خاصة لأنهُ أَمرَ بقیامِ اللیلِ وکتب علیهِ دونَ أُمتهِ۔
یعنی تہجد کی نماز آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے نماز پنجگانہ کے علاوہ فرض کی گئی اور آپ کو اس بارے میں امت سے ممتاز قرار دیا گیا کہ امت کے لیے یہ فرض نہیں مگر آپ پر فرض ہے۔
حضرت عبد اللہ بن عباس ؓ نے بھی لفظ نافلة لك کی تفسیر میں فرمایا کہ یہ خاص آپ کے لیے بطور ایک فرض نماز کے ہے۔
آپ رات کی نماز کے لیے مامور کیے گئے اور امت کے علاوہ آپ پر اسے فرض قرار دیا گیا لیکن امام نووی ؒ نے بیان کیا کہ بعد میں آپ کے اوپر سے بھی اس کی فرضیت کو منسوخ کر دیا گیا تھا۔
بہرحال نماز تہجد فرائض پنجگانہ کے بعد بڑی اہم نماز ہے جو پچھلی رات میں ادا کی جاتی ہے اور اس کی گیارہ رکعات ہیں جن میں آٹھ رکعتیں دو دو کرکے سلام سے ادا کی جاتی ہیں اورآخر میں تین وتر پڑھے جاتے ہیں۔
یہی نماز رمضان میں تراویح سے موسوم کی گئی۔

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 1120