🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: حضرت عائشہ ؓ کو شاید وہ قصہ معلوم نہ ہوگا جس کو ام ہانی ؓ نے نقل...
حدیث حاشیہ:
حضرت عائشہ ؓ کو شاید وہ قصہ معلوم نہ ہوگا جس کو ام ہانی ؓ نے نقل کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فتح مکہ کے دن چاشت کی نماز پڑھی۔
باب کا مطلب حدیث سے یوں نکلتا ہے کہ چاشت کی نفل نماز کا پڑھنا آپ کو پسند تھا۔
جب پسند ہوا تو گویا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر ترغیب دلائی اور پھر اس کو واجب نہ کیا۔
کیونکہ آپ نے خود اس کو نہیں پڑھا۔
بعضوں نے کہا آپ نے کبھی چاشت کی نماز نہیں پڑھی، اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ نے ہمیشگی کے ساتھ کبھی نہیں پڑھی کیونکہ دوسری روایت سے آپ کا یہ نمازپڑھنا ثابت ہے۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 1128