مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: اس حدیث سے ثابت ہوا کہ آنحضرت ﷺ نے چند راتوں میں رمضان کی نفل نماز صحابہ...
حدیث حاشیہ:
اس حدیث سے ثابت ہوا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے چند راتوں میں رمضان کی نفل نماز صحابہ کرام رضی اللہ عنہ کو جماعت سے پڑھائی بعد میں اس خیال سے کہ کہیں یہ نماز تم پر فرض نہ کر دی جائے آپ نے جماعت کا اہتمام ترک فرمادیا۔
اس سے رمضان شریف میں نماز تراویح با جماعت کی مشروعیت ثابت ہوئی۔
آپ نے یہ نفل نماز گیارہ رکعات پڑھائی تھی۔
جیسا کہ حضرت عائشہ ؓ کا بیان ہے۔
چنانچہ علامہ شوکانی ؒ فرماتے ہیں:
وأما العدد الثابت عنه صلی اللہ علیه وسلم في صلوته في رمضان فأخرج البخاري وغیرہ عن عائشة أنھا قالت ماکان النبي صلی اللہ علیه وسلم یزید في رمضان ولا في غیرہ علی إحدی عشرة رکعة وأخرج ابن حبان في صحیحه من حدیث جابر أنه صلی اللہ علیه وسلم صلیٰ بھم ثمان رکعات ثم أوتر۔
(نیل الأوطار)
اور رمضان کی اس نماز میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے جو عدد صحیح سند کے ساتھ ثابت ہیں وہ یہ کہ حضرت عائشہ ؓ روایت کرتی ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے رمضان اور غیر رمضان میں اس نماز کو گیارہ رکعات سے زیادہ ادا نہیں فرمایا اور مسند ابن حبان میں بسند صحیح مزید وضاحت یہ موجود ہے کہ آپ نے آٹھ رکعتیں پڑھائیں پھر تین وتر پڑھائے۔
پس ثابت ہوا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کرام ؓ کو رمضان میں تراویح باجماعت گیارہ رکعات پڑھائی تھیں اور تراویح وتہجد میں یہی عدد مسنون ہے، باقی تفصیلات اپنے مقام پر آئیں گی۔
إن شاءاللہ تعالی۔

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 1129