🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: حضرت عبد اللہ بن عباس ؓ کا کان مروڑنے سے آپ ﷺ کی غرض ان کی اصلاح...
حدیث حاشیہ:
حضرت عبد اللہ بن عباس ؓ کا کان مروڑنے سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی غرض ان کی اصلاح کرنی تھی کہ وہ بائیں طرف سے دائیں طرف کو پھر جائیں۔
کیونکہ مقتدی کا مقام امام کے دائیں طرف ہے۔
یہیں سے امام بخاری ؒ نے ترجمہ باب نکالا کیونکہ جب نمازی کو دوسرے کی نماز درست کرنے کے لیے ہاتھ سے کام لینا درست ہوا تو اپنی نماز درست کرنے کے لیے تو بطریق اولیٰ ہاتھ سے کام لینا جائز ہوگا (وحیدی)
اس حدیث سے یہ بھی نکلا کہ آپ کبھی تہجد کی نماز تیرہ رکعتیں بھی پڑھتے تھے۔
نماز میں عمداً کام کرنا بالاتفاق مفسد صلوۃ ہے۔
بھول چوک کے لیے امید عفو ہے۔
یہاں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا نماز تہجد کے آخر میں ایک رکعت وتر پڑھ کر ساری نماز کا طاق کرلینا بھی ثابت ہوا۔
اس قدر وضاحت کے باوجود تعجب ہے کہ بہت سے ذی علم حضرات ایک رکعت وتر کا انکار کرتے ہیں۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 1198