🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: باب اور حدیث میں مطابقت ظاہر ہے کہ آنحضرت ﷺ نے خود اشارہ سے حضرت ابو بکر...
حدیث حاشیہ:
باب اور حدیث میں مطابقت ظاہر ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے خود اشارہ سے حضرت ابو بکر ؓ کو نماز پڑھاتے رہنے کا حکم فرمایا۔
اس سے حضرت ابو بکر ؓ کی فضیلت بھی ثابت ہوئی اور یہ بھی کہ جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی حیات مقدسہ میں حضرت ابو بکر ؓ کو اپنا نائب مقرر فرمایا تو بعد وفات نبوی آپ کی خلافت بالکل حق بجانب تھی۔
صدافسوس ان لوگوں پر جوآنکھیں بند کر کے محض تعصب کی بنیاد پر خلافت صدیقی سے بغاوت کرتے ہیں۔
اور جمہورامت کا خلاف کرکے معصیت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مرتکب ہوتے ہیں۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 1234