مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: امام المحدثین ؒ نے اس حدیث سے یہ ثابت کیا کہ حضرت مصعب اور حضرت امیر حمزہ...
حدیث حاشیہ:
امام المحدثین ؒ نے اس حدیث سے یہ ثابت کیا کہ حضرت مصعب اور حضرت امیر حمزہ ؓ کا کل مال اتنا ہی تھا۔
بس ایک چادر کفن کے لیے تو ایسے موقع پر سارا مال خرچ کرنا چاہیے۔
اس میں اختلاف ہے کہ میت قرض دار ہوتو صرف اتنا کفن دیا جائے کہ سترپوشی ہوجائے یا سارا بدن ڈھانکا جائے۔
حافظ ابن حجر نے اس کو ترجیح دی ہے کہ سارا بدن ڈھانکا جائے ایسا کفن دینا چاہیے۔
حضرت مصعب بن عمیر ؓ قریشی جلیل القدر صحابی ہیں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہجرت سے پہلے ہی ان کو مدینہ شریف بطور معلم القرآن ومبلغ اسلام بھیج دیا تھا۔
ہجرت سے پہلے ہی انہوں نے مدینہ میں جمعہ قائم فرمایا جب کہ مدینہ خود ایک گاؤں تھا۔
اسلام سے قبل یہ قریش کے حسین نوجوانوں میں عیش وآرام میں زیب وزینت میں شہرت رکھتے تھے مگر اسلام لانے کے بعد یہ کامل درویش بن گئے۔
قرآن پاک کی آیت رِجَال ﴿صَدَقُوا مَا عَاهَدُو اللّٰہَ عَلَیهِ﴾ (الأحزاب: 23)
ان ہی کے حق میں نازل ہوئی۔
جنگ احد میں یہ شہید ہوئے۔
(رضي اللہ عنه وأرضاہ)

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 1274