🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: حضرت عثمان ؓ کو آپ ﷺ نے نہیں اتارا۔ ایسا کرنے سے ان کو تنبیہ کرنا منظور...
حدیث حاشیہ:
حضرت عثمان ؓ کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نہیں اتارا۔
ایسا کرنے سے ان کو تنبیہ کرنا منظور تھی۔
کہتے ہیں حضرت عثمان ؓ نے اس شب میں جس میں حضرت ام کلثوم ؓ نے انتقال فرمایا ایک لونڈی سے صحبت کی تھی۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو ان کا یہ کام پسند نہ آیا (وحیدی)
حضرت ام کلثوم ؓ سے پہلے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی حضرت رقیہ ؓ حضرت عثمان ؓ کے عقد میں تھیں۔
ان کے انتقال پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ام کلثوم ؓ سے آپ کا عقد فرما دیا جن کے انتقال پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کہ اگر میرے پاس تیسری بیٹی ہوتی تو اسے بھی عثمان ؓ ہی کے عقد میں دیتا۔
اس سے حضرت عثمان ؓ کی جو وقعت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے دل میں تھی وہ ظاہر ہے۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 1285