🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: یہ آیت سورۃ فاطر میں ہے۔ مطلب امام بخاری ؒ کا یہ ہے کہ کسی شخص پر...
حدیث حاشیہ:
یہ آیت سورۃ فاطر میں ہے۔
مطلب امام بخاری ؒ کا یہ ہے کہ کسی شخص پر غیر کے فعل سے سزانہ ہوگی، مگر ہاں جب اس کو بھی اس فعل میں ایک طرح کی شرکت ہو۔
جیسے کسی کے خاندان کی رسم رونا پیٹنا نوحہ کرنا ہو اور وہ اس سے منع نہ کر جائے تو بے شک اس کے گھر والوں کے نوحہ کرنے سے اس پر عذاب ہوگا۔
بعضوں نے کہا کہ حضرت عمر ؓ کی حدیث اس پر محمول ہے کہ جب میت نوحہ کرنے کی وصیت کرجائے۔
بعضوں نے کہا کہ عذاب سے یہ مطلب ہے کہ میت کو تکلیف ہوتی ہے، اس کے گھر والوں کے نوحہ کرنے سے۔
امام ابن تيمیہ ؒ نے اسی کی تائید کی ہے حدیث لاتقتل نفس کو خود امام بخاری ؒ نے دیات وغیرہ میں وصل کیا ہے۔
اس سے امام بخاری ؒ نے یہ نکالا کہ ناحق خون کوئی اور بھی کرتا ہے تو قابیل پر اس کے گناہ کا ایک حصہ ڈالا جاتا ہے اور اس کی وجہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بیان فرمائی کہ اس نے ناحق خون کی بنا سب سے پہلے قائم کی تو اسی طرح جس کے خاندان میں نوحہ کرنے اور رونے پیٹنے کی رسم ہے اور اس نے منع نہ کیا تو کیا عجب ہے کہ نوحہ کرنے والوں کے گناہ کا ایک حصہ اس پر بھی ڈالا جائے اور اس کو عذاب ہو۔
(وحیدي)
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 1288