الشیخ صفی الرحمن مبارکپوری رحمہ اللہ
لغوی تشریح : «اِذَا خَرَصْتُمْ» یہ خطاب زکاۃ وصول کرنے والے عاملین اور سرکاری نمائندوں کو ہے ۔ «خرص»...
لغوی تشریح:
«اِذَا خَرَصْتُمْ» یہ خطاب زکاۃ وصول کرنے والے عاملین اور سرکاری نمائندوں کو ہے۔ «خرص» اندازہ اور تخمینہ لگانے کو کہتے ہیں۔ یہاں «خرص» سے مراد انگور اور تر کھجور کا درختوں پر اندازہ لگانا ہے۔ ان دونوں کا اندازہ لگانے کی صورت یہ ہے کہ جب انگور اور کھجور میں مٹھاس پیدا ہو جائے تو اندازہ لگانے والا درخت کے گرد چکر لگائے، سارے پھلوں پر سرسری نظر دوڑا کر اندازہ لگائے کہ جب یہ انگور خشک ہو کر کشمکش کی صورت اختیار کر لیں گے تو اس وقت ان کی مقدار اور وزن اتنا رہ جائے گا اور یہ کھجور جب خشک ہو گی تو اتنی مقدار میں باقی رہ جائے گی اور اگر وہ نصاب کو پہنچ جائے تو اس کے اندازے کے مطابق زکاۃ لی جائے گی۔ اس تخمینہ اور اندازہ لگانے کے لیے ایک ہی آدمی کافی ہے بشرطیکہ وہ منصف مزاج اور عادل ہوا اور اس کام میں مہارت رکھتا ہو۔
«فَخُذُوا» پس تخمینے کے مطابق تم زکاۃ وصول کر لو۔ «خُذُوا» امر کا صیغہ ہے اور «اخذ» سے ماخوذ ہے۔
«وَدَعُو الثُّلُثَ . . . . الخ» مال کے مالکوں کے لیے تخمینہ لگائی گئی مقدار میں سے ایک تہائی حصہ چھوڑ دو۔
ایک قول یہ ہے کہ تیسرا یا چوتھا حصہ مالکوں کے لیے اس لیے چھوڑا جاتا ہے کہ مالک خود اپنے اعزہ و اقرباء، ہمسایوں اور مانگنے والے فقراء مساکین پر صدقہ و خیرات کر سکے اور اس سلسلے میں، یعنی واجب مقدار سے زائد صدقہ کرنے میں اسے تنگی اور حرج میں نہیں پڑنا چاہیے۔
ایک قول یہ بھی ہے کہ تہائی یا چوتھائی حصہ عشر نکالنے سے پہلے اسی اصل مال سے الگ رکھا جائے گا تاکہ مالک پر وسعت و سہولت ہو۔ وہ خود بھی اس میں سے کھا سکے، پکے ہوئے پھل کو بیچ سکے اور اہل و عیال، پڑوسی اور مہمانوں کو ترجیح دیتے ہوئے ان پر خرچ کر سکے۔ یہ مقدار جس کے چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے، ان سبزیوں کے قائم مقام ہو گی جن پر زکاۃ نہیں۔
فوائد:
یہ حدیث شریعت اسلامیہ کو خوبیوں اور محاسن میں سے ہے۔
صاحب سبل السلام نے امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کا یہ قول نقل کیا ہے، یہ تو معمول کی بات ہے کہ جب پھل پک جاتا ہے تو پھل کا مالک خود اور اس کے اہل و عیال اس میں سے کھاتے ہیں اور کبھی دوسرے لوگوں کو بھی کھلاتے ہیں، لہٰذا یہ مقدار ذخیرہ نہیں ہو سکتی۔ اور عرف عام میں خود کھانے اور دوسروں کو کھلانے کو ان سبزیوں کی جگہ تصور کیا جاتا ہے جو ذخیرہ کر کے رکھی نہیں جا سکتیں۔
راوی حدیث:
حضرت سہل بن ابی حثمہ رضی اللہ عنہ، سہل کے ”سین“ پر فتحہ اور ”ہا“ ساکن ہے۔ ان کا نام عبداللہ یا عامر بن ساعدہ بن عامر انصاری خزرجی مدنی ہے۔ صغار صحابہ میں ان کا شمار ہوتا ہے۔ ۳ ہجری میں پیدا ہوئے۔ کوفہ میں سکونت اختیار کی اور ان کا شمار اہل مدینہ میں ہوتا ہے اور حضرت معصب بن زبیر کے عہد میں مدینہ ہی میں وفات پائی۔

بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری 497