مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: حضرت امام بخاری ؒ کی عادت ہے کہ قرآن کی آیتوں میں جو لفظ وارد ہوئے ہیں،...
حدیث حاشیہ:
حضرت امام بخاری ؒ کی عادت ہے کہ قرآن کی آیتوں میں جو لفظ وارد ہوئے ہیں، اگر حدیث میں کوئی وہی لفظ آجاتا ہے تو آپ اس کے ساتھ ساتھ قرآن کے لفظ کی بھی تفسیر کردیتے ہیں۔
یہاں عبداللہ بن عمر ؓ کے کلام میں فرطت کا لفظ آیا اور قرآن میں بھی ﴿فَرَّطتُ فِي جَنبِ اللَّـهِ﴾ (الزمر: 56)
آیا ہے تو اس کی بھی تفسیر کردی، یعنی میں نے اللہ کا حکم کچھ ضائع کیا۔
حضرت عبداللہ بن عمر ؓ نے حضرت ابوہریرہ ؓ کی نسبت کہا‘ انہوں نے بہت حدیثیں بیان کیں۔
اس سے یہ مطلب نہیں تھا کہ حضرت ابوہریرہ ؓ جھوٹے ہیں۔
بلکہ ان کو یہ شبہ رہا کہ شاید ابوہریرہ ؓ بھول گئے ہوں یا حدیث کا مطلب اور کچھ ہو وہ نہ سمجھے ہوں۔
جب حضرت عائشہ صدیقہ ؓ نے بھی ان کی شہادت دی تو ان کو پورا یقین آیا اور انہوں نے افسوس سے کہا کہ ہمارے بہت سے قیراط اب تک ضائع ہوئے۔
حضرت امام کا مقصد باب اس شخص کی فضیلت بیان کرنا ہے جو جنازے کے ساتھ جائے‘ اسے ایک قیراط کا ثواب ملے گا۔
قیراط ایک بڑا وزن مثل احد پہاڑ کے مراد ہے اور جو شخص دفن ہونے تک ساتھ رہے اسے دو قیراط برابر ثواب ملے گا۔

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 1324