مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: باب کامطلب اس حدیث سے یوں نکلتاہے کہ جب ہر ایک آدمی کی فطرت اسلام پر ہوئی...
حدیث حاشیہ:
باب کامطلب اس حدیث سے یوں نکلتاہے کہ جب ہر ایک آدمی کی فطرت اسلام پر ہوئی ہے تو بچے پر بھی اسلام پیش کرنا اور اس کا اسلام لانا صحیح ہوگا۔
ابن شہاب نے اس حدیث سے یہ نکالا کہ ہر بچے پر نماز جنازہ پڑھی جائے، کیونکہ وہ اسلام کی فطرت پر پیدا ہوا ہے۔
اس یہودی بچے نے اپنے باپ کی طرف دیکھا، گویا اس سے اجازت چاہی جب اس نے اجازت دی تو وہ شوق سے مسلمان ہوگیا۔
باب اور حدیث میں مطابقت یہ کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بچے سے مسلمان ہونے کے لیے فرمایا۔
اس حدیث سے اخلاق محمدی پر بھی روشنی پڑتی ہے کہ آپ ازراہ ہمدردی مسلمان اور غیر مسلمان سب کے ساتھ محبت کا برتاؤ فرماتے اور جب بھی کوئی بیمار ہوتا اس کی مزاج پرسی کے لیے تشریف لے جاتے۔
(صلی اللہ علیه وسلم)

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 1359