🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: یہ طعنہ مارنے والے کم بخت منافقین تھے‘ ان کو کسی طرح چین نہ تھا۔ حضرت عبدالرحمن...
حدیث حاشیہ:
یہ طعنہ مارنے والے کم بخت منافقین تھے‘ ان کو کسی طرح چین نہ تھا۔
حضرت عبدالرحمن بن عوف نے اپنا آدھا مال آٹھ ہزار درہم صدقہ کردئیے تو ان کو ریاکار کہنے لگے۔
ابوعقیل ؓ بچارے غریب آدمی نے محنت مزدوری سے کمائی کرکے ایک صاع کھجور اللہ کی راہ میں دی تو اس پر ٹھٹھا مارنے لگے کہ اللہ کو اس کی احتیاج نہ تھی۔
ارے مردود! اللہ کو تو کسی چیز کی احتیاج نہیں۔
آٹھ ہزار کیا آٹھ کروڑ بھی ہوں تو اس کے آگے بے حقیقت ہیں۔
وہ دل کی نیت کو دیکھتا ہے۔
ایک صاع کھجور بھی بہت ہے۔
ایک کھجور بھی کوئی خلوص کے ساتھ حلال مال سے دے تو وہ اللہ کے نزدیک مقبول ہے۔
انجیل شریف میں ہے کہ ایک بڑھیا نے خیرات میں ایک دمڑی دی۔
لوگ اس پر ہنسے۔
حضرت عیسیٰ ؑ نے فرمایا کہ اس بڑھیا کی خیرات تم سے بڑھ کرہے۔
(وحیدی
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 1415