الشیخ صفی الرحمن مبارکپوری رحمہ اللہ
لغوی تشریح : «نُعِدُّهُ» ہم اسے تیار کرتے تھے اور فروخت کے لیے حاضر کرتے تھے ۔ «نُعِدُّهُ» میں...
لغوی تشریح:
«نُعِدُّهُ» ہم اسے تیار کرتے تھے اور فروخت کے لیے حاضر کرتے تھے۔ «نُعِدُّهُ» میں ”نون“ پر ضمہ اور ”عین“ کے نیچے کسرہ ہے۔ إعداد سے ماخوذ بابِ افعال ہے۔ یہ حدیث اموال تجارت پر زکاۃ کے وجوب کی دلیل ہے۔
«وَإسْنَادُهُ لَيِّنٌ» اس کی سند کمزور ہے، مگر امام ابوداؤد رحمہ الله نے اس کے بارے میں خاموشی اختیار کی ہے، نیز امام منذری رحمہ الله نے بھی سکوت کیا ہے۔ ابن عبدالبر رحمہ الله نے کہا ہے کہ اس کی سند حسن درجے کی ہے۔ [عون المعبود: 3/2، هندي]
فائدہ:
مذکورہ روایت کو فاضل محقق نے سنداً ضعیف قرار دیا ہے اور مزید لکھا ہے کہ جامع ترمذی کی حسن درجے کی روایت: «أدُّوا زَكَاةَ أمْوَالِكُمْ» (حدیث: 616) اس کی مؤید ہے، نیز اللہ تعالیٰ کے فرمان «اَنْفِقُوْ مِنْ طَيِّبَاتِ مَا كَسَبْتُمْ» [البقرة 276: 2] سے بھی اس کی تائید ہوتی ہے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ہمارے فاضل محقق کے نزدیک بھی مال تجارت میں زکاۃ واجب ہے۔
امام ابوداؤد رحمہ الله اور منذری رحمہ الله اس حدیث کے حکم کی بابت خاموش ہیں۔ امام ابن عبدالبر رحمہ الله نے اس کی سند کو حسن کہا ہے۔
شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ رحمہ الله بیان کرتے ہیں کہ ائمہ اربعہ اور ساری امت کا (سوائے چند شاذ لوگوں کے) اس بات پر اتفاق ہے کہ سامان تجارت میں زکاۃ واجب ہے۔ [القواعد النورانيه الفقيهية، ص 89، 90، طبع مصر]
امام ابن منذر رحمہ الله فرماتے ہیں کہ اہل علم کا اس بات پر اجماع ہے کہ سال گزرنے پر مال تجارت میں زکاۃ ہے۔
حضرت عمر، ابن عمر اور حضرت عبد اللہ بن عباس رضوان اللہ علیھم اجمعین سے بھی یہی مروی ہے۔
فقہاۓ سبعہ، حسن، جابر بن زید، میمون بن مہران، طاؤوس، النخعی، ثوری، اوزاعی، ابوحنیفہ، اسحاق اور ابوعبیدرحمھم اللہ تعالیٰ علیھم اجمعین کا یہی فتوی ہے۔
الغرض احتیاط کا بھی یہی تقاضا ہے کہ مال تجارت کسی بھی قسم کا ہو اس کی قیمت کا اعتبار کر کے اس کی زکاۃ ادا کر دی جائے۔ «والله اعلم»
اموال تجارت میں زکاۃ کی ادائیگی کا طریقہ یہ ہے کہ سال بہ سال جتنا تجارتی مال دکان یا گودام وغیرہ میں ہو، اس کی قیمت کا اندازہ کر لیا جائے۔ علاوہ ازیں جتنی رقم گردش میں ہو اور جو رقم موجود ہو، اس کو بھی شمار کر لیا جائے۔ نقد رقم، کاروبار میں لگا ہوا سرمایہ اور سامان تجارت کی تخمینی قیمت سب ملا کر جتنی رقم ہو، اس میں سے ڈھائی فیصد کے حساب سے زکاۃ ادا کی جائے تاہم اگر کوئی تجارتی مال اس طرح کا ہے کہ وہ خریدا لیکن وہ کئی سال تک فروخت نہیں ہو ا تو اس مال کی زکاۃ اس کے فروخت ہونے پر صرف ایک سال ادا کی جائے گی۔ اسی طرح اگر کوئی رقم کسی کاروبار میں منجمد ہو گئی ہو جیسا کہ بعض دفعہ ایسا ہوتا ہے اور وہ رقم دو تین سال یا اس سے زیادہ عرصے تک پھنسی رہتی ہے یا کسی ایسی پارٹی کے ساتھ سابقہ پڑ جاتا ہے کہ کئی سال تک رقم وصول نہیں ہوتی تو ایسی ڈوبی ہوئی رقم کی زکاۃ سال بہ سال دینی ضروری نہیں بلکہ جب رقم وصول ہو جائے، اس وقت سال کی زکاۃ ادا کر دی جائے۔ «هذا ماعندنا واللٰه اعلم بالصواب»

بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری 501