🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: اس حدیث سے صاف نکلا کہ اپنے رشتہ داروں پر خرچ کرنا درست ہے۔ یہاں تک کہ...
حدیث حاشیہ:
اس حدیث سے صاف نکلا کہ اپنے رشتہ داروں پر خرچ کرنا درست ہے۔
یہاں تک کہ بیوی بھی اپنے مفلس خاوند اور مفلس بیٹے پر خیرات کرسکتی ہے۔
اور گویہ صدقہ فرض زکوٰۃ نہ تھا۔
مگر فرض زکوٰۃ کو بھی اس پر قیاس کیاہے۔
بعضوں نے کہا جس کا نفقہ آدمی پر واجب ہوجیسے بیوی کا یا چھوٹے لڑکے کا تو اس کو زکوٰۃ دینا درست نہیں۔
اور چونکہ عبداللہ بن مسعود ؓ زندہ تھے‘ اس لیے ان کے ہوتے ہوئے بچے کا خرچ ماں پر واجب نہ تھا۔
لہٰذا ماں کو اس پر خیرات خرچ کرنا جائز ہوا۔
واللہ أعلم۔
(وحیدی)
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 1461