مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: اس حدیث میں تین اصحاب کا واقعہ ہے۔ پہلا ابن جمیل ہے جو اسلام لانے سے پہلے...
حدیث حاشیہ:
اس حدیث میں تین اصحاب کا واقعہ ہے۔
پہلا ابن جمیل ہے جو اسلام لانے سے پہلے محض قلاش اور مفلس تھا۔
اسلام کی برکت سے مالدار بن گیا تو اس کا بدلہ یہ ہے کہ اب وہ زکوٰۃ دینے میں کراہتا ہے اور خفا ہوتا ہے۔
اور حضرت خالد ؓ کے متعلق آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے خود فرما دیا جب انہوں نے اپنا سارا مال واسباب ہتھیار وغیرہ فی سبیل اللہ وقف کردیا ہے تو اب وقفی مال کی زکوٰۃ کیوں دینے لگا۔
اللہ کی راہ میں مجاہدین کو دینا یہ خود زکوٰۃ ہے۔
بعض نے کہا کہ مطلب یہ ہے کہ خالد تو ایسا سخی ہے کہ اس نے ہتھیار گھوڑے وغیرہ سب راہ خدا میں دے ڈالے ہیں۔
وہ بھلا فرض زکوٰۃ کیسے نہ دے گا تم غلط کہتے ہو کہ وہ زکوٰۃ نہیں دیتا۔
حضرت عباس ؓ کے بارے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ یہ زکوٰۃ بلکہ اس سے دونا میں ان پر سے تصدق کروں گا۔
مسلم کی روایت میں یوں ہے کہ عباس ؓ کی زکوٰۃ بلکہ اس کا دونا روپیہ میں دوں گا۔
حضرت عباس ؓ دو برس کی زکوٰۃ پیشگی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کودے چکے تھے۔
اس لیے انہوں نے ان تحصیل کرنے والوں کو زکوٰۃ نہ دی۔
بعضوں نے کہا مطلب یہ ہے کہ بالفعل ان کو مہلت دو۔
سال آئندہ ان سے دوہری یعنی دو برس کی زکوٰۃ وصول کرنا۔
(مختصر ازوحیدی)

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 1468