مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: فضول کلامی بھی ایسی بیماری ہے جس سے انسان کا وقار خاک میں مل جاتا ہے۔ اس...
حدیث حاشیہ:
فضول کلامی بھی ایسی بیماری ہے جس سے انسان کا وقار خاک میں مل جاتا ہے۔
اس لیے کم بولنا اور سوچ سمجھ کر بولنا عقل مندوں کی علامت ہے۔
اسی طرح فضول خرچی کرنا بھی انسان کی بڑی بھاری حماقت ہے جس کا احساس اس وقت ہوتا ہے جب دولت ہاتھ سے نکل جاتی ہے۔
اسی لیے قرآنی تعلیم یہ ہے کہ نہ بخیل بنو اور نہ اتنے ہاتھ کشادہ کرو کہ پریشان حالی میں مبتلا ہوجاؤ۔
درمیانی چال بہر حال بہتر ہے۔
تیسرا عیب کثرت کے ساتھ دست سوال دراز کرنا یہ بھی اتنا خطرناک مرض ہے کہ جس کو لگ جائے اس کا پیچھا نہیں چھوڑتا اور وہ بُری طرح سے اس میں گرفتار ہوکر دنیا وآخرت میں ذلیل وخوار ہوجاتا ہے۔
حضرت مغیرہ بن شعبہ ؓ نے یہ حدیث لکھ کر حضرت امیر معاویہ ؓ کو پیش کیا۔
اشارہ تھا کہ آپ کی کامیابی کا راز اس حدیث میں مضمر ہے۔
جس میں آپ کو لکھ رہا ہوں۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے جوامع الکلم میں اس حدیث شریف کو بھی بڑا مقام حاصل ہے۔
اللہ پاک ہم کو یہ حدیث سمجھنے اور عمل کرنے کی توفیق دے۔
آمین۔

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 1477