🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: یہ حدیث کتاب الایمان میں گزرچکی ہے۔ ابن اسحاق نے مغازی میں نکالا‘ آنحضرت ﷺ سے عرض...
حدیث حاشیہ:
یہ حدیث کتاب الایمان میں گزرچکی ہے۔
ابن اسحاق نے مغازی میں نکالا‘ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا گیا کہ آپ نے عیینہ بن حصن اور اقرع بن حابس کو سو سو روپے دے دیے۔
اور جعیل سراقہ کو کچھ نہیں دیا۔
آپ نے فرمایا‘ قسم اس کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے جعیل بن سراقہ عیینہ اور اقرع ایسے ساری زمین بھرلوگوں سے بہتر ہے۔
لیکن میں عیینہ اور اقرع کا روپیہ دے کر دل ملاتا ہوں اور جعیل کے ایمان پر تو مجھ کو بھروسہ ہے۔
(وحیدی)
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 1478