🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: اصول حدیث میں یہ ثابت ہوچکا ہے کہ ثقہ اور ضابط شخص کی زیادتی مقبول ہے۔ اسی...
حدیث حاشیہ:
اصول حدیث میں یہ ثابت ہوچکا ہے کہ ثقہ اور ضابط شخص کی زیادتی مقبول ہے۔
اسی بناپر ابوسعید ؓ کی حدیث ہے جس میں یہ مذکور نہیں ہے کہ زکوٰۃ میں مال کا کون سا حصہ لیا جائے گا یعنی دسواں حصہ یا بیسواں حصہ اس حدیث یعنی ابن عمر کی حدیث میں زیادتی ہے تو یہ زیادتی واجب القبول ہوگی۔
بعضوں نے یوں ترجمہ کیا ہے یہ حدیث یعنی ابوسعید کی حدیث پہلی حدیث یعنی ابن عمر ؓ کی حدیث کی تفسیر کرتی ہے۔
کیونکہ ابن عمر ؓ کی حدیث میں نصاب کی مقدار مذکور نہیں ہے۔
بلکہ ہر ایک پیداوار سے دسواں حصہ یا بیسواں حصہ لیے جانے کا اس میں ذکر ہے۔
خواہ پانچ وسق ہو یا اس سے کم ہو۔
اور ابوسعید ؓ کی حدیث میں تفصیل ہے کہ پانچ وسق سے کم میں زکوٰۃ نہیں ہے۔
تو یہ زیادتی ہے۔
اور زیادتی ثقہ اور معتبر راوی کی مقبول ہے۔
(وحیدالزماں مرحوم)
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 1483