مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: نبی کریم ﷺ ہفتہ کے دن مدینہ منورہ سے بتاریخ 25 ذی قعدہ کو نکلے تھے۔ اگر...
حدیث حاشیہ:
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہفتہ کے دن مدینہ منورہ سے بتاریخ 25 ذی قعدہ کو نکلے تھے۔
اگر مہینہ تیس دن کا ہوتا تو پانچ دن باقی رہے تھے۔
لیکن اتفاق سے مہینہ 29 دن کا ہوگیا اور ذی الحجہ کی پہلی تاریخ پنج شنبہ کو واقع ہوئی۔
کیونکہ دوسری روایتوں سے ثابت ہے کہ آپ عرفات میں جمعہ کے دن ٹھہرے تھے۔
ابن حزم نے جو کہا کہ آپ جمعرات کے دن مدینہ سے نکلے تھے یہ ذہن میں نہیں آتا۔
البتہ ممکن ہے کہ آپ جمعہ کو مدینہ سے نکلے ہوں۔
مگر صحیحین کی روایتوں میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس دن ظہر کی نماز مدینہ میں چار رکعتیں پڑھیں اور عصر کی ذوالحلیفہ میں دو رکعتیں۔
ان روایتوں سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ وہ جمعہ کا دن نہ تھا۔
حجون پہاڑ محصب کے قریب مسجد عقبہ کے برابر ہے۔

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 1545