مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: تشریح : حضرت نبی کریم ﷺ نے اس موقع پر حضرت عائشہ ؓ کو عمرہ چھوڑنے کے...
حدیث حاشیہ:
تشریح:
حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس موقع پر حضرت عائشہ ؓ کو عمرہ چھوڑنے کے لئے فرمایا۔
یہیں سے ترجمہ باب نکلا کہ حیض والی عورت کو صرف حج کا احرام باندھنا درست ہے، وہ احرام کا دوگانہ نہ پڑھے۔
صرف لبیک پکارکر حج کی نیت کرلے۔
اس روایت سے صاف یہ نکلا کہ حضرت عائشہ ؓ نے عمرہ چھوڑدیا اور حج مفرد کا احرام باندھا۔
حنفیہ کا یہی قول ہے اور شافعی کہتے ہیں کہ مطلب یہ ہے کہ عمرہ کو بالفعل رہنے دے۔
حج کے ارکان ادا کرنا شروع کردے، تو حضرت عائشہ ؓ نے قران کیا، اور سرکھولنے اور کنگھی کرنے میں احرام کی حالت میں قباحت نہیں۔
اگر بال نہ گریں مگر یہ تاویل ظاہر کے خلاف ہے۔
(وحیدی)
وأما الذین جمعوا الحج والعمرة سے معلوم ہوا کہ قارن کو ایک ہی طواف اور ایک ہی سعی کافی ہے اور عمرے کے افعال حج میں شریک ہوجاتے ہیں۔
امام شافعی اور امام مالک اور امام احمد اور جمہور علماء کا یہی قول ہے۔
اس کے خلاف کوئی پختہ دلیل نہیں۔

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 1556