🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: یعنی کعبہ کے اندر داخل ہونا کوئی لازمی رکن نہیں۔ نہ حج کی کوئی عبادت ہے۔ اگر...
حدیث حاشیہ:
یعنی کعبہ کے اندر داخل ہونا کوئی لازمی رکن نہیں۔
نہ حج کی کوئی عبادت ہے۔
اگر کوئی کعبہ کے اندر نہ جائے تو کچھ قباحت نہیں۔
آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم خود حجتہ الوداع کے موقع پر اندر نہیں گئے۔
نہ عمرۃ القضاء میں آپ اندر گئے نہ عمرئہ جعرانہ کے موقع پر۔
غالباً اس لیے بھی نہیں کہ ان دنوں کعبہ میں بت رکھے ہوئے تھے۔
پھر فتح مکہ کے وقت آپ نے کعبہ شریف کی تطہیر کی اور بتوں کو نکالا۔
تب آپ اندر تشریف لے گئے۔
حجتہ الوداع کے موقع پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اندر نہیں گئے حالانکہ اس وقت کعبہ میں بت بھی نہ تھے۔
غالباً اس لیے بھی کہ لوگ اسے لازمی نہ سمجھ لیں۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 1600