🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: یعنی عرفات میں ظہر اور عصر میں جمع کرنا آنحضرت ﷺ ہی کی سنت ہے، آپ ﷺ...
حدیث حاشیہ:
یعنی عرفات میں ظہر اور عصر میں جمع کرنا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہی کی سنت ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سوا اور کس کا فعل سنت ہو سکتا ہے اور آپ کی سنت کے سوا اور کس سنت پر تم چل سکتے ہو، بعض نسخوں میں ''تتبعون'' کے بدل ''یتبعون'' ہے۔
یعنی آپ کے سوا اور کس کا طریقہ ڈھونڈتے ہیں (وحیدی)
محققین اہل حدیث کا یہی قول ہے کہ عرفات میں اور مزدلفہ میں مطلقاً جمع کرنا چاہئے خواہ آدمی مسافر ہو یا نہ ہو، امام کے ساتھ نماز پڑھے یا اکیلے پڑھے۔
چنانچہ علامہ شوکانی ؒ فرماتے ہیں:
أجمع أهل العلم علی أن الإمام یجمع بین الظهر و العصر بعرفة و کذلك من صلی مع الإمام۔
یعنی اہل علم کا اس پر اجماع ہے کہ عرفات میں امام ظہر اور عصر میں جمع کرے گا اور جو بھی امام کے ساتھ نمازی ہوں گے سب کو جمع کرنا ہوگا۔
(نیل الأوطار)
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 1662