الشیخ صفی الرحمن مبارکپوری رحمہ اللہ
لغوی تشریح : بَابُ صَدَقَۃِ الْفِطْرِ رمضان کے اختتام پر فطرانہ دینا ۔ امام قسطلانی رحمہ الله کے بقول...
لغوی تشریح:
«بَابُ صَدَقَةِ الْفِطْرِ» رمضان کے اختتام پر فطرانہ دینا۔
❀ امام قسطلانی رحمہ اللہ کے بقول:
”فطرانے کی فرضیت رمضان المبارک میں عید سے صرف دو روز پہلے دو ہجری میں ہوئی۔“
«فَرَضَ» اسے واجب اور لازم قرار دیا گیا، یہ صدقۂ فطر (فطرانے) کے وجوب کی واضح دلیل ہے۔
ایک قول یہ بھی ہے کہ «فَرَضَ» «قَدَرَ» کے معنی میں استعمال ہوا ہے لیکن یہ ظاہر کے سراسر خلاف ہے۔
«مِنَ الْمُسْلِمِينَ» یعنی کافروں میں سے نہ ہو، اس لیے کافر غلام کا صدقۂ فطر نہیں نکالا جاتا۔
«أُغْنُوهُمْ» «إِغْنَاء» سے امر کا صیغہ ہے۔ ضمیر جمع جو مفعول ہونے کی وجہ سے نصبی حالت میں ہے، فقراء کی طرف راجع ہے، یعنی ”ہم“ ضمیر سے مراد محتاج اور ضرورت مند لوگ ہیں۔
«عَنِ الطَّوَافِ» دست دراز سوال کرنے کے لیے گلی کوچوں اور بازاروں میں گھومنے پھرنے سے بے نیاز کر دیں اور لوگوں کے سامنے اپنی معاشی ضروریات طلب کرنے کے لیے ہاتھ پھیلانے سے روک دیں۔
یہ بے نیازی اسی صورت میں حاصل ہو سکتی ہے کہ فطرانہ عید کی نماز ادا کرنے سے پہلے پہلے ادا کر دیا جائے۔
فوائد و مسائل 505:
➊ اس حدیث سے معلوم ہوا کہ فطرانہ مسلمانوں کے تمام افراد پر واجب ہے اور اس کی ادائیگی کا حکم بھی نماز سے پہلے پہلے ہے تاکہ معاشرے کے ضرورت مند افراد اس روز مانگنے سے بے نیاز ہو کر عام مسلمانوں کے ساتھ خوشیوں میں شریک ہو سکیں۔
➋ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فطرانے کی مقدار ایک صاع مقرر فرمائی ہے۔
➌ صدقۂ فطر میں نقدی ادا کرنے کا موقف بعض علمائے کرام نے اپنایا ہے لیکن فرامینِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے اسوۂ حسنہ سے یہی معلوم ہوتا ہے کہ صدقۂ فطر میں وہ جنس ادا کرنی چاہیے جو اہل خانہ کی عمومی غذا ہو، مثلاً: گندم، چاول اور کھجور وغیرہ۔
➍ غیر مسلم غلام کا فطرانہ نہیں، البتہ جن افراد کی کفالت کسی کے ذمہ ہو ان سب کا فطرانہ وہ خود ادا کرے گا۔
➎ حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ صدقۂ فطر کے لیے نصاب کا مالک ہونا بھی ضروری نہیں۔
➏ «فَرَضَ» کا لفظ بتا رہا ہے کہ فطرانہ ادا کرنا نہایت ضروری اور لازمی ہے۔
❀ امام اسحاق بن راہویہ رحمہ اللہ نے تو فطرانے کے وجوب پر اجماع کا دعویٰ کیا ہے۔

بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری 505