الشیخ صفی الرحمن مبارکپوری رحمہ اللہ
لغوی تشریح 506 : کُنَّا نُعْطِیھَا ہم صدقۂ فطر (فطرانہ) ادا کیا کرتے تھے ۔ صَاعًا مِن طَعَامٍ طعام...
لغوی تشریح 506:
کُنَّا نُعْطِیھَا ہم صدقۂ فطر (فطرانہ) ادا کیا کرتے تھے۔
صَاعًا مِن طَعَامٍ طعام کا لفظ ما بعد مذکور چیزوں کے مقابلے میں بولا گیا ہے جو اس بات کا مقتضی ہے کہ طعام اور دوسری اجناس کے مابین فرق وتغایر ہے۔ طعام کے بارے میں مختلف اقوال ہیں۔ بعض کے نزدیک اس سے مراد گندم ہے۔ طعام بول کر اہل عرب عموماً اس سے مراد گندم لیتے ہیں۔ اور ایک قول یہ بھی ہے کہ ”طعام“ میں اجمال ہے اور مابعد اس کی تفصیل ہے۔ اور بعض روایات میں اس کی صراحت بھی ہے، اس لیے یہی قول راجح ہے۔
أَقِط ”ہمزہ“ پر فتحہ اور ”قاف“ کے نیچے کسرہ ہے، پنیر کو کہتے ہیں۔ یہ دراصل دودھ ہوتا ہے جو خشک کر کے جمایا جاتا ہے اور پتھر کی طرح سخت ہو جاتا ہے۔
فَلَا أَزَالُ أُخْرِجُہُ اور میں ہمیشہ ایک صاع کی مقدار ہی فطرانے میں نکالتا رہوں گا، خواہ کوئی جنس ہو، گندم ہو یا دوسری اجناس۔ اور ایک صاع پانچ رطل اور تہائی رطل کا ہوتا ہے اور یہ وزن چار مد کے مساوی ہوتا ہے۔ جدید حساب کے مطابق ایک صاع کا وزن تقریباً ڈھائی کلو گرام کا ہوتا ہے۔
فائدہ 506:
صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین میں گندم کے سوا باقی تمام اجناس میں سے احادیث کی روشنی میں ایک ایک صاع فطرانے کے طور پر دینے کا اتفاق تھا، صرف گندم میں اختلاف تھا۔ حضرت معاویۃ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اپنی راے کے پیش نظر گندم کا آدھا صاع نکالنے کا مشورہ دیا۔ گندم چونکہ مہنگی بھی تھی اور قلیل بھی تو ان کی اس راے سے بعض صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین نے اتفاق کر لیا، دیکھیے: (صحیح البخاری، کتاب الزکاۃ، حدیث: 1508، وصحیح مسلم، الزکاۃ، حدیث: (18) -985) امام ترمذی رحمہ اللہ نے بھی صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین کے اس مذکورہ بالا اختلاف کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرمایا ہے: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ میں سے بعض اہل علم کا مؤقف یہ بھی ہے کہ ہر چیز کا ایک صاع دیا جائے سوائے گندم کے کہ اس کا فطرانے میں نصف صاع بھی کفایت کر جاتا ہے۔“ (جامع الترمذی، الزکاۃ، حدیث: 673) اب سوال یہ ہے کہ کیا یہ حضرت معاویۃ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا اجتھاد ہی ہے یا سنت سے اس کی دلیل بھی ملتی ہے؟ ہاں، اس بارے میں مرفوع احادیث بھی آتی ہیں جنھیں کچھ علماء نے ضعیف قرار دیا ہے لیکن راجح بات یہی ہے کہ آدھے صاع گندم کی حدیث کے بہت سے شواہد ہیں جیسا کہ شیخ البانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں «وَ لِلحَدِيْثِ شَوَاهِدٌ كَثِيرَةٌ» (الصحیحۃ: 171، 3) اور وہ حدیث یہ ہے کہ أُدُّو صَاعًا مِّن بَرٍ أو قُمْح بَینَ اثْنَینِ۔۔۔۔۔۔ ”گندم کا ایک صاع دو افراد کو ادا کرو۔“ اس حدیث سے واضح ہوا کہ نصف صاع ایک فرد کو دیا جاسکتا ہے۔ اس کی تائید جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے صحیح امر سے بھی ہوتی ہے، فرماتے ہیں: ((صَدَقَۃُ الْفِطرِ عَلٰی کُلِّ مُسلِمٍ صَغِیرٍ وَ کَبِیرٍ، عَبدٍ أو حُرٍّ مُدَّانِ مِن قُمحٍ۔۔۔)) ”فطرانہ ہر مسلمان پر (ضروری ہے)، خواہ چھوٹا ہو یا بڑا، غلام ہو یا آزاد، گندم کے دو مد (آدھا صاع)۔“ (سنن دارقطنی: 2 346) اس بحث سے معلوم ہوا کہ یہ صرف حضرت حضرت معاویۃ رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہی کی راے نہ تھی بلکہ اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین بھی ان کی راے سے متفق تھے اور ان کی اس راے کی تائید مرفوع صحیح حدیث سے بھی ہوتی ہے، اس لیے اگر کوئی شخص ایک صاع گندم کے بجائے آدھا صاع گندم بھی فطرانے میں دے دیتا ہے تو ان شاء اللہ یہ بھی جائز ہو گا۔ مزید تفصیل کے لیے دیکھیے: (سنن ابی داؤد (مفصل) للألبانی: 324/5) لیکن افضل اور اولٰی گندم کا پورا صاع دینا ہی ہے جیسا کہ عمومی احادیث سے بھی اس کی تائید ہوتی ہے۔ واللہ أعلم۔

بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری 506