🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: حافظ صاحبؒ فرماتے ہیں: و استدل بهذا الحدیث علی أشراط رمي الجمارات واحدة واحدة لقوله یکبر مع...
حدیث حاشیہ:
حافظ صاحبؒ فرماتے ہیں:
و استدل بهذا الحدیث علی أشراط رمي الجمارات واحدة واحدة لقوله یکبر مع کل حصاة و قد قال صلی اللہ علیه وسلم خذوا عني مناسککم و خالف في ذلك عطاء و صاحبه أبوحنیفة فقالا لو رمی السبع دفعة واحدة أجزاہ الخ (فتح)
یعنی اس حدیث سے دلیل لی گئی ہے کہ رمی جمرات میں شرط یہ ہے کہ ایک ایک کنکری الگ الگ پھینکی جانے کے بعد ہر کنکری پر تکبیر کہی جائے، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مجھ سے مناسک حج سیکھو اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہی طریقہ تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہر کنکری پر تکبیر کہا کرتے تھے۔
مگر عطا اور آپ کے صاحب امام ابوحنیفہ ؒ نے اس کے خلاف کہا ہے وہ کہتے ہیں کہ سب کنکریوں کا ایک دفعہ ہی مار دینا کافی ہے۔
(مگر یہ قول درست نہیں ہے)
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 1748