🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
3: صبح اور شام کی (فرض) نمازوں کے بعد درج ذیل دعا سات مرتبہ پڑھیں: «اَللّٰهُمَّ اَجِرْنِيْ مِنَ النَّارِ» اے...
3: صبح اور شام کی (فرض) نمازوں کے بعد درج ذیل دعا سات مرتبہ پڑھیں:
«اَللّٰهُمَّ اَجِرْنِيْ مِنَ النَّارِ»
اے میرے اللہ! مجھے آگ سے اپنی پناہ میں رکھ۔ [ابوداود: 5079 و سنده حسن وصححه ابن حبان، الموارد: 2346]
تنبیہ:
اس حدیث کے راوی حارث بن مسلم کو ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے،
اور بعض علماء نے اسے صحابہ میں ذکر کیا ہے۔
ایسے راوی کی حدیث حسن کے درجے سے نہیں گرتی۔ نیز دیکھئے: [التلخيص الحبير ج1 ص 47 ح 70 جدة رباح]
حافظ ابن حجر نے اس روایت کو ”حسن“ کہا ہے۔ [نتائج الافكار ج 2 ص 326 مجلس: 191]
منذری نے اس کے حسن ہونے کی طرف اشارہ کیا۔ [الترغيب و الترهيب 303/1، 304]
اور ہیثمی نے حارث بن مسلم کو ثقہ قرار دیا۔ [مجمع الزوائد 99/8]
صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع 49