🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ صفی الرحمن مبارکپوری رحمہ اللہ
لغوی تشریح 507 : طُھرَۃً ”طا“ پر ضمہ ہے ۔ مفعول لہ ہونے کی وجہ سے منصوب ہے ،...
لغوی تشریح 507:
طُھرَۃً ”طا“ پر ضمہ ہے۔ مفعول لہ ہونے کی وجہ سے منصوب ہے، معنی ہے: روزے دار کے نفس کی طہارت کے لیے۔ ٘ مِنَ اللَّغوِ لغو کا تعلق زبان و قول سے ہوتا ہے، دل سے نہیں۔ ٘٘ وَالرَّفَثِ فحش کلامی۔ ٘٘ طُعمَۃً ”طا“ پر ضمہ ہے، کھانا۔ اس کا عطف طھرۃ کے لفظ پر ہے۔ علماے کرام بیان کرتے ہیں کہ مساکین کا بالخصوص ذکر اس بات کی دلیل ہے کہ صدقۂ فطر صرف انہی کا مخصوص استحقاق ہے۔ اور ایک قول یہ بھی ہے کہ صدقۂ فطر کا مصرف وہی جگہیں ہیں جو زکاۃ کے مصارف ہیں۔ بعض اصناف کا نص میں ذکر اس کی تخصیص کو مستلزم نہیں ہے جیسا کہ زکاۃ کے مسئلے میں بھی واقع ہوا ہے۔ ٘ مَن أَدَّاھَا قَبلَ الصَّلَاۃِ ننماز عید سے پہلے ادا کر دیا۔ ٘صَدَقَۃٌ مِّنَ الصَّدَقَاتِ یعنی پھر یہ عام صدقہ ہو گا۔ صدقۂ فطر نہیں ہو گا اور آدمی فریضے کا تارک ہی رہے گا۔

فائدہ 507: اس حدیث سے ثابت ہوا کہ فطرانہ مساکین کا حق ہے۔ یہ حق نمازِ عید سے پہلے ادا کرنا چاہیے۔ نمازِ عید کے بعد ادا شدہ فطرانہ ایک عام صدقہ ہو گا، فطرانۂ عید نہیں ہو گا۔ واللہ اعلم
بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری 507