🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: ابن خطل کا نام عبداللہ تھا یہ پہلے مسلمان ہو گیا تھا۔ آپ ﷺ نے ایک صحابی...
حدیث حاشیہ:
ابن خطل کا نام عبداللہ تھا یہ پہلے مسلمان ہو گیا تھا۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک صحابی کو زکوۃ وصول کرنے کے لیے بھیجا، جس کے ساتھ ایک مسلمان غلام بھی تھا۔
ابن خطل نے اس مسلمان غلام کو کھانا تیار کرنے کا حکم دیا اور خود سو رہا، پھر جاگا تو اس مسلمان غلام نے کھانا تیار نہیں کیا تھا، غصہ میں آکر اس نے اس غلام کو قتل کر ڈالا اور خود اسلام سے پھر گیا۔
دوگانے والی لونڈیاں اس نے رکھی تھیں اور ان سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ہجو کے گیت گوایا کرتا تھا۔
یہ بدبخت ایسا ازلی دشمن ثابت ہوا کہ اسے کعبہ شریف کے اند رہی قتل کر دیا گیا۔
ابن خطل کو قتل کرنے والے حضرت ابوبرزہ اسلمی ؓ تھے بعض نے حضرت زبیر کو بتلایا ہے۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 1846