الشیخ صفی الرحمن مبارکپوری رحمہ اللہ
فوائد و مسائل 509 : ➊ اس حدیث میں صدقہ کی فضیلت بیان ہوئی ہے کہ صدقہ کرنے والا...
فوائد و مسائل 509:
➊ اس حدیث میں صدقہ کی فضیلت بیان ہوئی ہے کہ صدقہ کرنے والا قیامت کے روز اپنے صدقے کے ساے میں کھڑا ہو گا۔ اس روز گرمی اور تمازت انتہائی درجے کی ہو گی۔ ساے کا نصیب ہونا اس روز بڑی غیر معمولی نعمت ہو گی۔
➋ ساے کے دو مفہوم ہو سکتے ہیں: ایک تو یہ کہ واقعتًا صدقہ سائبان کیطرح سایہ دے رہا ہو گا اور صدقہ کرنے والا اس ساے میں کھڑا سکون وطمانیت محسوس کررہا ہو گا، یا دوسرے معنی یہ ہو سکتے ہیں کہ صدقہ آدمی کی حمایت کررہاہو گا اور اسے بخشواکر رہے گا۔
➌ نفلی صدقات کا ایک مفید پہلو یہ بھی ہے کہ فرض زکاۃ میں اگر کسی قسم کی کمی یا نقص رہ گیا ہو گا تو اس سے وہ پورا کر دیا جائے گا۔

بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری 509