الشیخ صفی الرحمن مبارکپوری رحمہ اللہ
لغوی تشریح 510 : کَسَا کے معنی ہیں : کسی کو لباس پہنانا ۔ ٘عُری میں ”عین“ پر ضمہ...
لغوی تشریح 510:
کَسَا کے معنی ہیں: کسی کو لباس پہنانا۔ ٘عُری میں ”عین“ پر ضمہ اور ”را“ ساکن ہے۔ یہ مصدر ہے، یعنی ایسی حالت کہ اس کے جسم پر لباس نہ ہو۔ ٘ مِنْ خُضْرِالجَنَّۃِ خضر میں ”خا“ پر ضمہ اور ”ضاد“ ساکن ہے۔ یہ أخضر کی جمع ہے۔ جنت کا سبز لباس۔ ٘عَلی جُوعٍ بھوک کی حالت میں اور بھوک پیٹ کے خالی ہونے کو کہتے ہیں۔ ٘ عَلٰی ظَمَأ شدید پیاس کی حالت میں۔ ”ظا“ اور ”میم“ دونوں پر فتحہ ہے اور آخری حرف ہمزہ ہے، یعنی پیاسا ہونے کی حالت میں۔ ٘ الرَّحِیقِ خالص شراب جس میں نشہ نہ ہو۔ ٘أَلمَخْتُوم مہر بند جس کے برتن کا منہ مہر لگا کر بند کر دیاگیاہو۔ یہ شراب کی نفاست و صفائی سے کنایہ ہے، یعنی اللہ تعالیٰ ایسے آدمی کو جنت کی ایسی شراب پلائے گا جسے کستوری کی مہر لگا کر بند کر دیا گیا ہو۔
فائدہ 510:
مذکورہ روایت سنداً ضعیف ہے جیسا کہ تحقیق و تخریج میں تفصیل موجود ہے، تاہم دیگر احادیث میں پانی پلانے اور کھانا کھلانے کی فضیلت بیان ہوئی ہے اور ترغیب دی گئی ہے، لہٰذا بھوکے اور پیاسے کو پانی پلانا اور ننگے آدمی کو لباس مہیا کرنا عین ثواب اور فضیلت والا عمل ہے۔ واللہ اعلم اس مسئلے کی بابت صحیح احادیث بلوغ المرام ہی میں کتاب الجامع اور دیگر کتبِ احادیث میں دیکھی جا سکتی ہیں۔

بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری 510