🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: اس نشہ باز نے رمضان میں شراب پی رکھی تھی، حضرت عمر ؓ نے یہ معلوم کرکے...
حدیث حاشیہ:
اس نشہ باز نے رمضان میں شراب پی رکھی تھی، حضرت عمر ؓ نے یہ معلوم کرکے فرمایا کہ ارے کم بخت! تو نے یہ کیا حرکت کی ہمارے تو بچے بھی روزہ دار ہیں۔
پھر آپ نے اس کو اسی کوڑے مارے اور شام کے ملک میں جلاوطن کر دیا۔
اس کو سعید بن منصور اور بغوی نے جعدیات میں نکالا ہے۔
اس واقعہ کو نقل کرنے سے حضرت امام بخاری ؒ کا مقصد صرف بچوں کو روزہ رکھنے کی مشروعیت بیان کرنا ہے۔
جس کا ذکر حضرت عمر ؓ نے فرمایا تھا پس مناسب ہے کہ بچوں کو بھی روزہ کی عادت ڈلوائی جائے۔
حافظ ابن حجر ؓ فرماتے ہیں و في الحدیث حجة علی مشروعیة تمرین الصبیان علی الصیام کما تقدم لأن من کان في مثل السن الذي ذکر في هذا الحدیث فهو غیر مکلف۔
یعنی اس حدیث میں دلیل ہے اس با ت پر کہ بطور مشق بچوں سے روزہ رکھوانا مشروع ہے، اگرچہ اس عمر میں وہ شرع کے مکلف نہیں ہیں۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 1960