الشیخ صفی الرحمن مبارکپوری رحمہ اللہ
� لغوی تشریح : «يَسْتَفْتِحُ» آغاز فرماتے، شروع کرتے۔ «وَالْقَرَاءَةَ» منصوب ہے۔ اس صورت میں معنی یہ ہوں گے کہ...
� لغوی تشریح:
«يَسْتَفْتِحُ» آغاز فرماتے، شروع کرتے۔
«وَالْقَرَاءَةَ» منصوب ہے۔ اس صورت میں معنی یہ ہوں گے کہ آپ قرأت شروع فرماتے، یعنی «يَفْتَتِحُ» فعل محذوف کا مفعول ہے، یا «اَلصَّلَاةَ» پر عطف ہے اور «يَسْتَفْتِحُ» کا مفعول ہے۔
«لَمْ يُشْخِصْ» «إِشْخَاص» سے ماخوذ ہے۔ (باب افعال۔) اونچا نہ اٹھاتے۔
«وَ لَمْ يُصَوِّبْهُ» تصویب سے ماخوذ ہے، یعنی بہت زیادہ نیچے نہ جھکا تے
«بَيْنَ ذٰلِكَ» ان دونوں کیفیتوں (اونچ، نیچ) کے مابین رکھتے۔
«فِي كُلِّ رَكْعَتَيْنِ» دونوں رکعتوں کے بعد۔
«اَلتَّحِيَّةَ» یقول کا مفعول واقع ہو رہا ہے، یعنی تشہد «اَلتَّحِيَّاتُ للهِ . . . إلخ» پڑھتے تھے۔
«وَكَانَ يُفْرِشُ رِجْلُهُ الْيُسْرٰي» اور اپنا بایاں پاؤں زمین پر بچھا لیتے، یعنی اس پر بیٹھ جاتے۔ یہ کیفیت دو سجدوں کے مابین اور پہلے تشہد کے موقع پر بناتے جیسا کہ سیدنا ابوحمید ساعدی رضی اللہ عنہ سے مروی روایت میں اس کی وضاحت ہے۔ [سنن أبى داود، الصلاة، باب من ذكر التورك فى الرابعة، حديث: 963]
«عُقْبَةِ الشَّيْطَانِ» عقبہ کی ”عین“ پر ضمہ اور ”قاف“ ساکن ہے (شیطان کی چوکڑی۔) اسے «إِقْعَاءُ الْكَلْب» بھی کہتے ہیں۔ اس کی صورت یہ ہوتی ہے کہ آدمی اپنی سرین کو زمین پر رکھے، گھٹنے اور پنڈلیاں کھڑی کر لے اور اپنے دونوں ہاتھ زمین پر رکھ لیے۔ یاد رکھیے کہ اقعاء کی ایک تفسیر اور بھی ہے کہ اپنے دونوں پاؤں کھڑے رکھے اور ایڑیوں پر بیٹھ جائے۔ یہ (دوسری صورت) ممنوع نہیں ہے بلکہ عبادلہ اربعہ (عبداللہ بن عمرو، عبداللہ بن عباس، عبداللہ بن عمر، اور عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنھم) کے نزدیک آخری تشہد کے علاوہ یہی کیفیت مختار ہے۔
«اِفْتِرَاش السَّبُع» «سَبُع» کے ”سین“ پر فتحہ اور ”با“ پر ضمہ ہے۔ ”با“ کو مفتوح اور ساکن پڑھنا بھی جائز ہے۔ چیر پھاڑ کرنے والے جانور، یعنی درندے کو کہتے ہیں۔ درندے کی طرح بیٹھنے کی صورت یہ ہے کہ سجدے کی حالت میں اپنے بازوؤں کو کہنی تک لمبا بچھانے جیسے کہ درندے بیٹھتے ہیں، یہ ناجائز ہے۔
«وَلهُ عِلَّةٌ» علت اس روایت میں یہ ہے کہ اسے ابوالجوزاء نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کیا ہے اور ابوالجوزاء کا سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے سماع ہی ثابت نہیں۔ اس وجہ سے اس حدیث کو معلول قرار دیا گیا ہے۔ لیکن ہمارے فاضل محقق حفظہ اللہ اس کی بابت لکھتے ہیں کہ یہ علت مردود ہے۔

بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری 215