مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: بعض روایتوں میں یوں ہے میں تو برابر اپنے مالک کے پاس رہتا ہوں وہ مجھ کو...
حدیث حاشیہ:
بعض روایتوں میں یوں ہے میں تو برابر اپنے مالک کے پاس رہتا ہوں وہ مجھ کو کھلاتا اور پلاتا ہے۔
یہ کھلا پلا دینا روزہ نہیں توڑتا کیوں کہ یہ بہشت کا طعام و شراب ہے، اس کا حکم دینا کے طعام اور شراب کا نہیں جیسے ایک حدیث میں ہے سونے کا طشت لایا گیا اور میرا سینہ دھویا گیا۔
حالانکہ دنیا میں سونا چاندی کے برتنوں کا استعمال منع ہے قطع نظر اس کے صحیح روایت یہی ہے کہ میں رات کو اپنے مالک کے پاس رہتا ہوں وہ مجھ کو کھلا پلا دیتا ہے۔
(وحیدی)
حافظ فرماتے ہیں أي علی صفتکم في أن من أکل منکم أو شرب انقطع وصاله بل إنما یطعمني ربي و یسقیني و لا تنقطع بذلك مواصلتي فطعامي و شرابي علی غیر طعامکم و شرابکم صورة و معنی۔
یعنی تم میں سے کوئی روزے میں کھاپی لے تو اس کا وصال روزہ ٹوٹ گیا اور میرا حال یہ ہے کہ میرا رب مجھے کھلاتا اور پلاتا ہے اور اس سے میرا وصال نہیں ٹوٹتا۔
میرا طعام و شراب ظاہر و باطن کے لحاظ سے تمہارے طعام وشراب سے بالکل مختلف ہے۔

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 1965